پھل دار پیڑ قبرستان کی زمین میں لگا سکتےہیں کی نہیں؟
________(❤️)_________
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے علمائے کرام و مفتیان شرع متین اس مسلئہ میں پھلدار پیڑ قبرستان کی زمین میں لگا سکتےہیں کی نہیں؟ اگرچہ آمرود کی پیڑ لگی ہوئی ہے تو اس میں آنے والے پھل کو بیچ کر قبرستان کی باونڈری میں استعمال کر سکتے ہیں کی نہیں؟
محمد ظفیر عالم بہار

➖➖➖➖➖
وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُاللهِ وَبَرَكاتُهُ
بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب اللھم ھدایۃ الحق الصواب :-
قبرستان کی زمین عام طور پر وقفی ہوتی ہے، پھر بھی اگر وہ کسی کی ملک ہے، تو اس کا مالک اس میں درخت لگا سکتا ہے جبکہ قبر سے ہٹ کر لگائے. لیکن وقفی ہوتو اس کی اجازت نہیں کہ قبرستان میت دفن کرنے کے لیے ہے نہ کہ دوسرے کام میں مشغول کرنے کے لیے. اور پہلے سے لگے ہوئے درخت کے پھل کے متعلق بہار شریعت میں ہے:
"قبرستان میں کسی نے درخت لگا ئے تو یہی شخص ان درختوں کا مالک ہے اور درخت خود روہیں یا معلوم نہیں کس نے لگائے تو قبرستان کے قرار پائیں گے یعنی قاضی کے حکم سے بیچ کر اسی قبرستان کی درستی میں صَرف کیا جائے۔"
لہذا وہاں کے قاضی سے پوچھیں وہ جیسا. کہیں ویسا کریں۔
فتاوٰی عالمگیری میں ہے:

" لایجوز تغییر الوقف عن ھیأتہ"
(کتاب الوقف، الباب الرابع عشر)
فتاوی رضویہ میں ہے:
فتاوی رضویہ میں ہے:
" قبرستان وقف میں کوئی تصرف خلاف وقف جائز نہیں، مدرسہ ہو خواہ مسجد یا کچھ اور۔ اور اگر کسی کی ملک ہے تو قبور سے الگ وہ جو چاہے بناسکتا ہے" (6/13)
اسی میں دوسرے مقام پہ ہے:
"اور درخت اگر سایہ زائرین کے لیے ہو اچھا ہے، مگر قبرستان سے جُدا ہو۔" (9/88)

واللہ ورسولہ تعالی اعلم
________(❤️)_________
کتبہ:عدیل احمد قادری علیمی مصباحی
٢٣/اکتوبر ،٢٠٢١ھ،بروز سنیچر.
کتبہ:عدیل احمد قادری علیمی مصباحی
٢٣/اکتوبر ،٢٠٢١ھ،بروز سنیچر.