Type Here to Get Search Results !

نبی علیہ السلام کو محتاج کہنا کیسا ہے ؟



نبی علیہ السلام کو محتاج کہنا کیسا ہے ؟
________(❤️)_________
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ 
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ 
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے محتاج ہیں کہنا کیسا ہے؟
 نبی کریم اللہ کے محتاج ہے یا نہیں؟
________(❤️)_________
وعلیکم السلام و رحمۃاللہ وبرکاتہ
الجواب ھو الھادی الی الصواب

 یہ صحیح ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے محتاج ہیں،
 لیکن خوہ مخواہ بار بار محتاج بولنا ناپسند دیدہ ہے
 بلکہ بعض صورتوں میں کفر بھی ہے،
 لہذا نبی کریم  ﷺ کو مالک مختار جیسے القاب سے پکارا جائے،
 ہاں اگر ضروری طور پر کوئی کہے تو کوئی گستاخی بھی نہیں ہے، 
اللہ عزوجل قرآن پاک میں فرماتا ہے:
یٰۤاَیُّہَا النَّاسُ اَنۡتُمُ الۡفُقَرَآءُ اِلَی اللّٰہِ ۚ وَ اللّٰہُ ھوَ الۡغَنِیُّ الۡحَمِیۡدُ 
اے لوگو! تم سب اللہ کے محتاج ہو اور اللہ ہی بے نیاز ہے (سورة فاطر آیت 15)
اس عموم میں حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم بھی داخل ہیں 
مفتی شریف الحق رحمہ اللہ فرماتے ہیں 
یہ صحیح ہے حضور صلی اللہ علیہ وسلم بھی اللہ کے محتاج ہیں 
علاوہ ازیں اس کی دلیلیں اہلسنت کا بنیادی عقیدہ ہے کے نبی علیہ السلام کے سارے کمالات عطائی ہیں اور ہر 
معطی لہ معطی کا محتاج ہوتا ہے، مگر عرف عام میں محتاج استخفاف کے لے بولا جاتا ہے،
 اس لے بلا ضرورت خوہ مخواہ یہ کہتے پھرنا حضور اقدس اللہ کے محتاج ہیں، سخت ناپسند دیدہ ہے، بلکہ بہ نیت استخفاف ہو تو کفر ہے،(فتاویٰ شارح بخاری جلد 1 صفحہ 366)
امام اہلسنت ایک مقام پر لفظ محتاج کے بارے میں فرماتے ہیں
یہ بات مسلم ہے کہ انبیاء علیہم الصلٰوۃ والسلام دوسروں کے محتاج نہیں لیکن سیدانبیاء صلی ﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی سب کو محتاجی ہے،جیسا کہ انبیاء سے اخذِ میثاق والی آیت کریمہ اور صحیح مسلم کی یہ حدیث اس پر شاہد عادل ہے کہ تمام مخلوق میری طرف راغب ہے حتی کہ جناب ابراہیم خلیل ﷲ علیہ الصلوٰۃ والسلام بھی۔اس قسم کی حدیثیں کسی عقیدہ کے مخالف نہیں۔ (فتاویٰ رضویہ جلد 29 صفحہ 390)
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
________(❤️)_________
کتبہ :- حضرت علامہ مولانا مفتی محمد دانش حنفی
صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی
ہلدتوانی
 9917420179

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area