Type Here to Get Search Results !

کیا زنا کرنے سے کافر ہوجاتا ہے ؟

کیا زنا کرنے سے کافر ہوجاتا ہے ؟
________(❤️)_________
السلام علیکم و‌ رحمۃ اللہ وبرکاتہ 
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ
  کیا زنا کرنے والا کافر ہوجاتا ہے ؟
________(❤️)_________
و علیکم السلام و رحمۃاللہ وبرکاتہ 
الجواب ھو الھادی الی الصواب 
زنا ایک بہت بڑا گناہ ہے،
  جہنم میں لیکر جانے والا کام ہے، 
زنا کرنے والوں کو بہت شدید عذاب دیا جائے گا جیسا کی حدیث پاک میں وارد ہے۔ مسلمان کو اس فعل بد سے دور رہنا چاہیے، البتہ اگر کسی نے زنا کیا تو اس سے اس کا ایمان نہیں جائے گا وہ کافر نہیں ہوگا 
مسلم شریف میں روایت ہے:
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، وَابْنُ بَشَّارٍ، قَالَ ابْنُ الْمُثَنَّى: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ وَاصِلٍ الْأَحْدَبِ، عَنِ الْمَعْرُورِ بْنِ سُوَيْدٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا ذَرٍّ، يُحَدِّثُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ: أَتَانِي جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ فَبَشَّرَنِي أَنَّهُ مَنْ مَاتَ مِنْ أُمَّتِكَ لَا يُشْرِكُ بِاللهِ شَيْئًا دَخَلَ الْجَنَّةَ، قُلْتُ: وَإِنْ زَنَى وَإِنْ سَرَقَ؟ قَالَ: وَإِنْ زَنَى وَإِنْ سَرَقَ
 معرور بن سوید نے کہا : میں نے حضرت ابو ذر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو نبی ﷺ سے حدیث بیان کرتے ہوئے سنا کہ آپ ﷺ نے فرمایا :’’ میرے پاس جبرئیل آئے اور مجھے خوش خبری دی کہ آپ کی امت کا جو فرد اس حالت میں مرے گا کہ اس نے اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہرایا ، وہ جنت میں داخل ہوگا ۔ ‘‘ میں نے کہا : چاہے اس نے زنا کیاہو اور چوری کی ہو ؟
 آپ ﷺ نے فرمایا :’’ اگرچہ اس نے زنا کیا ہو اور چوری کی ہو ۔ ‘‘ 
(صحیح مسلم حدیث نمبر 272)
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
________(❤️)_________
کتبہ :- حضرت علامہ مولانا مفتی محمد دانش حنفی
صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی 
ہلدوانی نینیتال 
9917420179📲

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area