Type Here to Get Search Results !

کافر کے لیے دعائے مغفرت اور ایصال ثواب کرنا کیسا ہے ؟



 کافر کے لیے دعائے مغفرت اور ایصال ثواب کرنا کیسا ہے ؟
________(❤️)_________
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ 
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ 
 ہندو کے گھر قرآن خوانی کرنا جب قرآن خوانی جائز تو پھر برکت مغفرت کے لیئے دعا کا کیا حکم ہوگا ۔
سائل:- فقیر احمد رضا عطاری
________(❤️)_________
و علیکم السلام و رحمۃاللہ وبرکاتہ 
الجواب ھو الھادی الی الصواب:
 کسی کافر کے لئیے ایصال ثواب کرنا یہ جانتے ہوئے کی یہ کافر ہے، ضرور کفر ہے، کہ اس نے کافر کو ثواب کا مستحق جانا اور یہ کثیر نصوص قطعیہ کے خلاف ہے، لیکن چونکہ یہ مسئلہ ضروریات دین سے نہیں ہے، اس لیے کافر کو ایصال ثواب کرنے والے کو قطعی طور پر کافر نہیں کہا جا سکتا، اس کی نظیر دعائیں مغفرت ہے.
علامہ مفتی شریف الحق رحمہ اللہ فتاویٰ شارح بخاری جلد 2 صفحہ 551 پر فرماتے ہیں۔
چونکہ یہ مسئلہ علماء کے درمیان مختلف فیہ ہے، کہ کافر کے لیے مغفرت دعا جائز ہے یا نہیں، علماء کی ایک جماعت نے کہا جائز ہے، دوسری جماعت نے فرمایا کفر ہے اور یہی صحیح ہے,,.
علامہ شامی فرماتے ہیں،
قد علمت ان الصحیح خلافہ فادعاء بہ کفر لعدم جوازہ عقلا‌ ولا شرعا و لتکذیبہ النصوص قطعتہ,
(رد المحتار ج 2 صفحہ 238)
کافر کے لیے مغفرت کی دعاء اور ایصال ثواب کرنا ناجائز وحرام گناہ اور کرنے والا فاسق ضرور البتہ احتیاطاً کافر کہنے سے کف لسان کیا جائے گا،،
در مختار میں ہے،،
لا یفتی بکفر مسلم امکن حمل کلامہ علی محمل حسن او کان فی کفرہ خلاف ولا کان ذلک روایتہ ضعیتہ، ،،
مگر چونکہ مذہب صحیح یہی ہے کہ یہ کفر ہے، اس لیے دعائے مغفرت اور ایصال ثواب کرنے والے کو توبہ تجدید ایمان نکاح کا حکم دیا جائے گا
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 
________(❤️)_________
کتبہ:- حضرت علامہ مولانا مفتی محمد دانش حنفی 
صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی 
ہلدوانی نینیتال  9917420179📲

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area