Type Here to Get Search Results !

کیا نمازی اپنے سامنے موبائل مصلے پر رکھ کر نماز پڑھ سکتا ہے؟

 (سوال نمبر 7041)
کیا نمازی اپنے سامنے موبائل مصلے پر رکھ کر نماز پڑھ سکتا ہے؟
.....................................
الســـــلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ‌‌
علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ کیا نمازی اپنے سامنے موبائل مصلے پر رکھ کر نماز پڑھ سکتا ہے؟
 عوام میں مشہور ہے سامنے رکھ کر نماز پڑھنے سے نماز نہیں ہوتی 
براے مہربانی مدلل جواب عنایت فرماے      
سائل:- محمد دلشاد رضا ایم پی، انڈیا
_________(👇)_________
نحمده ونشكره و نصلي علي رسوله الأمين الكريم 
وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته 
الجواب بعونه تعالي عزوجل 

موبائل اگر مصلے پر سجدہ گاہ سے آگے ہو اور کھولا نہ ہو گیلری سے کوئی تصویر یا غیر شرعی چیز ظاہر نہ ہو پھر نماز میں کوئی کراہت نہیں ہے۔
یعنی جب تک گیلری آن (on) نہیں ہے، فوٹو موبائل کے اندر چھپا رہتاہے، اس کے اوپر موبائل کے غلاف اور تاریکی کے حجاب پڑے ہوتے ہیں ، اس وقت تک اسے جیب میں یا سامنے رکھ کر نماز پڑھنے سے نماز پر کوئی اثر نہ پڑے گا۔ جیسے تصویر دیوارِ قبلہ پر آویزاں ہو اور اسے چادر سے ڈھک دیا جائے تو نماز پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔
نماز پر اثر اس وقت پڑے گا جب گیلری آن ہو اور فوٹو اتنا بڑا ہو کہ اسے زمین پر رکھ دیں اور کھڑے ہوکر دیکھیں تو اس کے اعضا کی تفصیل ظاہر و نمایاں ہو ، ساتھ ہی نماز شروع کرنے کے وقت وہ مصلّے پر یا ادب کی جگہ رکھی ہو۔ مجموعی طور پر ان امور کے پائے جانے پر نماز مکروہ ہوگی۔
والله ورسوله اعلم بالصواب
_________(❤️)_________ 
کتبہ :- فقیہ العصر حضرت علامہ مولانا مفتی محمد مجيب قادری صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی لهان ١٨خادم دارالافتاء البركاتي علماء فاونديشن شرعي سوال و جواب ضلع سرها نيبال
12/08/2023

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area