(سوال نمبر 6080)
قبرستان میں سنی اور وہابی دونوں دفن ہوں تو میت کو سلام کیسے کریں؟
_________(❤️)_________
السلام علیکم ورحمتہ اللہ تعالی وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے میں قبرستان میں سنی صحیح العقیدہ اور وہابی دونوں دفن ہیں تو سلام کرنے کا طریقہ کیا ہونا چاہیے ، مدلل جواب عنایت فرمایں
سائل:- ناظم رضا رامپور انڈیا البرکاتی علماء فاونڈیشن
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نحمده ونشكره و نصلي علي رسوله الأمين الكريم
وعلیکم السلام ورحمة الله وبركاته
الجواب بعونه تعالي عزوجل
آپ سنی میت کو سلام کرنے کی دل میں نیت کرلیں۔
دوسری بات میت کے سلام میں الفاظ دار قوم موٴمنین ہے جس سے خود ظاہر ہے کہ اہل ایمان کو سلام اور ایصال ثواب کیا جارہا ہے۔
جب آپ قبرستان میں داخل ہوں تو یوں کہیں
السلام علیکم یا دار قوم مومنین أنتم سلفنا ونحن بالأثر وإنا إن شاء اللہ بکم لاحقون یغفر اللہ لنا ولکم أجمعین وصلی اللہ علی سیدنا ومولانا محمد وآلہ وصحبہ وبارک وسلم سلم علیکم بما صبرتم فنعم عقبی الدار،۔
پھر تین بار درود شریف سورہ فاتحہ تین بار، سورہ تین بار اخلاص پھر درود شریف تین بار سورہ یاسین اور جو کچھ آیات قرآنی پڑھنا چاہیں پڑھ کر صاحب قبر کو بخش دے اور اس کے اردگرد مدفونین کے لیے دعائے مغفرت کرے
یاد رہے اگر کوئی شخص ان سورتوں کے علاوہ یا قرآن سے جتنا حصہ چاہے پڑھ کر بھی ایصال ثواب کرنا چاہے تو کرسکتا ہے،
مرقات میں ہے
یستحب لزائر القبور أن یقرأ ما تیسر من القرآن ویدعو لہم عقبہا (مرقاة)
اور عالم گیری میں ہے قبرستان میں داخل ہوکر مسنون دعاء پڑھنے کے بعد پھر سورہ فاتحہ آیت الکرسی، سورہ اذا زلزلت اور الہٰکم التکاثر پڑھے (عالمگیری کتاب الکراہیة)
واضح رہے جب قبرستان ایک ہو تو اس میں سنی دیوبندی وہابی میت کو دفن کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے
ہاں سنی کے قبرستان میں کسی کافر و مرتد کو دفن کرنا جائز نہیں ہے
جیسا کہ مفتی اعظم پاکستان حضرت علامہ وقار الدین قادری رضوی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ
کافر و مرتد میں سے کسی مردے کو مسلمان کے قبرستان میں دفن کرنا جائز نہیں ہے (وقار الفتاوی ج دوم کتاب الجنائز ص ٢٨٠)
اب پاکستان میں چونکہ دور حاضر میں شہروں کے قبرستان الگ نہیں ہوتے اسکی وجہ یہ ہے کہ حکومت کے یہاں دوہی بوڈ ہے سنی شیعہ۔ اور دیوبندی وہابی حکومت کے نذدیک سنی ہیں اس لئے حکومت سنی وہابی دیوبندی کے لئے ایک ہی قبرستان دیا ہے ایسی صورت میں دفن کرسکتے ہیں۔
والله ورسوله اعلم بالصواب

کتبہ :- فقیہ العصر حضرت علامہ مولانا مفتی محمد مجيب قادری صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی لهان ١٨خادم دارالافتاء البركاتي علماء فاونديشن شرعي سوال و جواب ضلع سرها نيبال
05/08/2023