Type Here to Get Search Results !

انسان افضل ہے یا فرشتہ

 انسان افضل ہے یا فرشتہ
________(❤️)_________
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 
کیا  فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ یہ وقت تو عید سے متعلق احکام سے آگاہی کا ہے البتہ علماءکرام سے سوال کے ذریعے راہنمائی درکار ہے کہ یہ تو علما کا اجماع ہے کہ انبیاء افضل ہیں کسی بھی غیر نبی اور فرشتوں سے سوال یہ ہے کہ غیر نبی (صحابی ،ولی ،صالح انسان وغیرہ) اور فرشتوں میں فضیلت سے متعلق کیا حکم یا درجہ بندی ہے مختصرا یہ کہ کیا فرشتوں پر کوئی صحابی یا ولی الله فضیلت رکھتے ہیں یا کوئی دیگر حکم وغیرہ ہے
سائل:- ابو معاویہ افضال مدنی
________(👇)_________
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 
الجواب ھو الھادی الی الصواب
انسان اور فرشتوں کی افضلیت کے بارے میں اہلسنت کا موقف یہ ہے فرشتوں سے افضل انسان ہیں۔ البتہ اس میں تفصیل یہ ہے
،خاص انسان یعنی نبی رسل۔فرستوں میں جو رسل ہے ان سے افضل ہے اور نیک صالحین انسان اولیاء سے خاص فرشتے ۔فرشتوں میں جو رسل ہے وہ افضل ہے ۔عام فرشتوں سے افضل نیک صالحین انسان ہیں،اور عام فرشتے ،عام مسلمان سے افضل ہیں،
اہلسنت کی انسان کی افضلیت کے بارے میں دلیل یہ ہے،
اللہ عزوجل قران کریم میں فرماتا ہے۔
ان الذین امنو و عملوا الصلحت اولئک ھم خیر البریہ (البینہ)
ترجمہ ،جو لوگ ایمان لاۓ اور نیک اعمال کرتے رہے وہی ساری مخلوق سے افضل ہیں۔
اور ابن ماجہ میں روایت ہے
عن ابی ہریرتہ قال رسول اللہ صل اللہ علیہ وسلم، سورتہ المؤمن اکرم علی اللہ من بعض ملائکتہ سورتہ ۔رواہ ابن ماجہ
ترجمہ۔بعض مؤمن نبی رسل۔نیک صالحین مسلمان۔
 اللہ کے یہاں فرشتوں سے افضل ہے،
ترمذی میں روایت ہے کہ ”فرشتے طالب علم کے کام ( و مقصد ) سے خوش ہو کر طالب علم کے لیے اپنے پر بچھا دیتے ہیں۔(ترمذی حدیث نمر 3536)
امام عبد الرحمان بن حمد بن ادریس ابن ابی حاتم رازی اپنی سند کے ساتھ روایت کرتے ہیں۔
حضرت بو ہریرہ بیان کرتے ہیں، نبی کریم صل اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، فرشتوں کا اللہ کے نزدیک جو مرتبہ ہے، کیا تم اس ہر تعجب کرتے ہو، اس ذات کی قسم جس کے قبضہ و قدرت میں میری جان ہے، قیامت کے دن بندہ مؤمن کا جو مرتبہ اللہ کے نزدیک ہوگا ،ضرور فرشتوں کے مرتبہ سے زیادہ ہوگا، اور تم چاہو تو اس آیت کو پڑھو، 
جو لوگ ایمان لاۓ نیک عمل کیۓ وہ تمام مخلوق سے بہتر ہیں
(البینہ)
اللہ کریم قران پاک میں فرماتا ہے
ولقد کرمنا بنی ادم ،
بیشک ہم نے اولاد ادم کو ضرور مکرم بنایا۔ (بنی اسرائیل)۔
لقد خلقنا الانسان فی احسن تقویم،
بیشک ہم نے انسان کو حسین ترین ساخت میں بنایا ہے ( التین)
مؤمنین صالحین کے فرشتوں سے افضل ہونے کی خصوصی دلیل یہ ہے، کہ تمام فرشتوں نے حضرت آدم کو سجدہ کیا۔ نیز اللہ نے بعض فرشتوں کو بشر اور انسان کی خدمت پر مامور کیا، حضرت جبرئیل انبیاء کرام پر وحی لاتے ہیں۔ حضرت میکائیل انسانوں کے لیۓ رزق فراہم کرتے ہیں، حضرت عزرائیل ان کی روح قبض کرتے ہیں۔
ملائکہ سیا چین ان کے ذکر کو اللہ کے پاس پیش کرتے ہیں،
کچھ فرشتے نبی کریم صل اللہ علیہ وسلم پر
 بڑھے ہوۓ صلاتہ و سلام روضہ انور میں پہنچاتے ہیں
کچھ فرشتے بناتے ہیں تقدیر کے امور لکھتے ہیں اور لیلتہ القدر کے عبادتوں پر وہ حضرت جبرئیل علیہ السلام آکر شب قدر کے عابدوں کی عظمتوں پر طلوع فجر تک سلام پڑھتے رہتے ہیںان کے علاوہ وہ مؤمنین صالحین کے لیۓ اور بھی بہت خدمت انجام دیتے ہیں، اور ان شواھد سے آفتاب نیم روز سے زیادہ واضح ہوجاتا ہے مؤمنین صالحین فرشتوں بدرجہا افضل ہیں۔نیز امام اہلسنت سیدی اعلیٰ حضرت فرماتے ہیں
حدیث میں ہے رب العزۃ جل و علا فرماتا ہے:عبدی المؤمن احب الیّ من بعض ملئٰکتی[
۔میرا مسلمان بندہ مجھے میرے بعض فرشتوں سے زیادہ پیارا ہے۔
ہمارے رسول ملائکہ کے رسولوں سے افضل ہیں،اور ملائکہ کے رسول ہمارے اولیاء سے افضل ہیں،اور ہمارے اولیاء عوام ملائکہ یعنی غیر رسل سے افضل ہیں اور یہاں عوام مومنین سے یہی مراد ہے۔نہ فسّاق و فجار کہ ملائکہ سے کسی طرح افضل نہیں ہوسکتے۔انسان صفت ملکوتی و بہیمی وسبعی وشیطانی سب کا جامع ہے جو صفت اس پر غلبہ کرے گی اس کے منسوب الیہ سے زائد ہوجائے گا کہ اگر ملکوتی صفت غالب ہوئی کروڑوں ملائکہ سے افضل ہوگا۔اور بہیمی غالب ہوئی تو بہائم سے بدتر
(فتاویٰ رضویہ 29 جلد صفحہ 390)
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 
________(❤️)_________
کتبہ :- حضرت علامہ مولانا مفتی محمد دانش حنفی
صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی 
ہلدوانی نینیتال۔
رابطہ نمبر 9917420179

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area