Type Here to Get Search Results !

بوقت ہجرت آقا علیہ السلام مدینہ منورہ میں کس سمت سے داخل ہوئے تھے؟


•┈┈┈┈•••✦﷽✦•••┈┈┈┈•
(سوال نمبر 4246)
بوقت ہجرت آقا علیہ السلام مدینہ منورہ میں کس سمت سے داخل ہوئے تھے؟
✦•••••••••••••✦❀✦•••••••••••••✦
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان کرام کہ 
ہجرت کے وقت حضور صل اللہ علیہ وسلم مدینہ شریف میں کس سمت سے داخل ہوئے تھے شمالی سمت سے یا جنوبی یاپھر مغربی رہنمائی فرمائیں مہربانی ہوگی 
سائل:- عبداللطیف اورنگ آباد مہاراشٹر انڈیا
✦•••••••••••••✦❀✦•••••••••••••✦
نحمده ونصلي علي رسوله الکریم
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعونہ تعالیٰ عزوجل 
آقا علیہ السلام مکہ سے مدینہ بوقت ہجرت شمال مشرق سے داخل مدینہ ہوئے چونکہ مدینہ مقدس شہر مکہ کے شمال مشرق میں واقع ہے اور مکہ سے اس کا فاصلہ 450 کلومیٹر ہے۔(حجة التفاسير و بلاغ الإكسير، جلد دوم، مقدمہ ص 1064)
مکہ مُشرّ فہ سے شِمال کی طرف قریباً دو سو میل کے فاصلہ پر مدینہ منورہ ہے جہاں حضور سرورِ کائنات عَلَیْہِ التَّحِیَّۃُ وَالصَّلٰوۃ کا مزارِ مقدس واقع ہے مدینہ منورہ سے قریباً تین میل شِمال کو جبل اُحُد ہے جہاں حضرت امیر حمزہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کا مزار مبارک ہے۔
والله ورسوله اعلم بالصواب
_________(❤️)_________ 
کتبہ :- فقیہ العصر حضرت علامہ مولانا مفتی محمد مجيب قادری صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی لهان ١٨خادم دارالافتاء البركاتي علماء فاونديشن شرعي سوال و جواب ضلع سرها نيبال
31/08/2023

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area