Type Here to Get Search Results !

ایک عالمِ دین کے لئے کتنا علم ضروری ہے؟

 (سوال نمبر4151)
ایک عالمِ دین کے لئے کتنا علم ضروری ہے؟
...........................
السلامُ علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مفتیان شرع متین اس مسلئہ کے بارے میں کہ ایک عالمِ دین کے لئے کتنا علم ضروری ہے؟
اور کیا عالمِ بننے کے لئے درس نظامی 8 سال کرنا ہے 
جیسے امیرِ اہلسنّت حضرت علامہ مولانا الیاس عطار قادری صاحب دامت برکاتہم العالیہ نے علماء اہل سنت کے صحبت میں رہ کر علمِ دین حاصل کی اور آج کل درس نظامی 4 سال 6 سال کروایا جارہا ہے آنلائن یہ صحیح ہے اور آنلائن درس نظامی پڑھنا اور حفظ کرنا کیسا؟
سائل:- آفتاب قادری  بنگال انڈیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نحمده ونصلي علي رسوله الكريم
وعلیکم السلام ورحمة الله وبركاته
الجواب بعونه تعالي عز وجل

١/ علوم دینیہ کے مخصوص نصاب کو ثقہ اساتذہ سے پڑھ کر فارغ ہونے والے شخص کو عرفاً عالم کہا جاتا ہے۔
عالم دین کسے کہتے ہیں یا یہ کہ عالم کی صحیح تعریف کیا ہے؟
دوسرا سوال یہ ہے کہ
فی زمانہ مدارس اسلامیہ کی جانب سے بکثرت طلبہ کو عالمیت و فضیلت کی دستار وسند سے نوازا جارہا ہے۔کیا یہ سب عالم دین کہلانے کے حقدار ہوتے ہیں؟ علماے دین کے جو فضائل و مناقب قرآن و حدیث میں آئے ہوئے ہیں کیا وہ سب ان پر صادق آتے ہیں ۔اگر نہیں تو کیوں؟
فتاوی مرکز تربیت افتاء میں مذکور سوالوں کا جواب کچھ یوں ہے 
عالم دین وہ ہے جو دین کے عقائد اور اعمال سے آگاہ ہو اور اپنی ضرورت کے مسائل خود کتابوں سے نکال سکے اب اس کے ساتھ ساتھ اگر وہ اپنے علم پر عامل بھی ہو تو وہ وارث نبی ہے (فتاوی مرکز تربیت افتاء جلد دوم ص 513 514)
معلوم ہوا کہ عالم کے لئے کم از کم اتنا علم ہونا چاہیے کہ خود مسائل ضروریہ کتب سے نکال سکے 
اب آپ غور کریں کہ اس عبارت میں یہ کہی منقول نہیں ہے کہ عالم دین وہ ہے جو صرف مدرسہ میں پڑھ کر سند حاصل کرلے یا اس کے مشہور استاذہ ہوں یا اس کے تلامذہ بھی ہو یا اس کے پاس سند ہو بلکہ عالم دین وہ ہے جو دین کے عقائد اور اعمال سے آگاہ ہو اور اپنی ضرورت کے مسائل خود کتابوں سے نکال سکے اب اس کے ساتھ ساتھ اگر وہ اپنے علم پر عامل بھی تو وہ وارث نبی ہے..
اس حساب سے واضح ہوا کہ ہر عالم وارث نبی نہیں ہے بلکہ جو اپنے علم نافع پر عامل یعنی باعمل عالم ہو وہ وارث نبی ہے ورنہ بے عمل عالم وارث نبی نہیں ہے۔
٢/ امیر اہل سنت دعوت اسلامی جید عالم دین ہیں درجنوں کتب انہوں نے خود تصنیف کی ہے 
٣/ درس نظامی 4 سال صرورت کے تحت کئے ہوں گے چارسالہ چھ سالہ کورسز مکمل درس نظامی کو احاطہ نہیں کرسکتا۔
آن لائن حفظ یا درس نظامی کورس کر سکتے ہیں مقصود علم حاصل کرنا ہے ۔
والله ورسوله اعلم بالصواب
_________(❤️)_________ 
کتبہ :- فقیہ العصر حضرت علامہ مولانا مفتی محمد مجيب قادری صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی لهان ١٨خادم دارالافتاء البركاتي علماء فاونديشن شرعي سوال و جواب ضلع سرها نيبال
23/08/2023

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area