Type Here to Get Search Results !

زید کی‌ عورت کو بکر اس کے گھر سے بھگا لے گیا اور وہ عورت حاملہ ہو گئی شرعا کیا حکم ہے؟

 (سوال نمبر 6090)
زید کی‌ عورت کو بکر اس کے گھر سے بھگا لے گیا اور وہ عورت حاملہ ہو گئی شرعا کیا حکم ہے؟
_________(❤️)_________
کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں‌ کہ زید کی‌ عورت کو بکر اس کے گھر سے بھگا لے گیا اور وہ عورت حاملہ ہو گئی یہ نہیں پتا کی حمل کس کا ہے 
اور بکر نے کہیں سے نکاح بھی پڑھوا لیا ہے اور اپنے گھر والوں کے ساتھ رہ رہا ہے اور زید کا کہنا ہے کہ ہم نے نکاح کے بعد طلاق دیا ہے تو اس صورت میں کیا کرنا چاہیے ۔وضاحت کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں۔۔
سائل :-محمد اسلام رضا فیضی گونڈہ یو پی انڈیا دارالافتاء البرکاتی علماء فاونڈیشن
_________(❤️)_________
نحمده ونشكره و نصلي علي رسوله الأمين الكريم 
وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته 
الجواب بعونه تعالي عزوجل 

بکر کو ایسا کرنا حرام و گناہ ہے بھگا کر لے جانے کی وجہ سے گناہ کبیرہ کا مرتکب ہوا اگر شرعی حکومت ہوتی تو شرعی سزا ملتی زید پر لازم ہے کہ توبہ و استغفار کریں صدقہ خیرات کرے فرائض کے ساتھ نوافل نماز کثرت سے پڑھیں۔
زید کےطلاق سے قبل بکر کا نکاح ہندہ سے نہیں ہوا محض زنا ہے 
بکر گواہ نکاح پیش کرے اور یہ بھی کہ طلاق کے بعد نکاح کیا ہے ورنہ طلاق سے پہلے نکاح باطل ہے اور اگر گواہ پیش نہ کر سکے پھر دونوں کو جدا کردے 
اور دونوں کا سماجی بائکات کی جائے اور اگر طلاق کے بعد عدت گزار کر نکاح کیا جس کے گواہ بھی ہے پھر بکر کی بیوی ہے۔
حاصل کلام یہ ہے کہ اگر زید نے نکاح کے بعد طلاق دیا ہے تو بکر کا ہندہ کے ساتھ نکاح ہوا ہی نہیں ہندہ 3 حیض عدت گزار کر بکر سے نکاح کرے ورنہ دونوں کا سماجی بائکات کیا جائے۔
نکاح کے شرائط میں سے یہ بھی ہے کہ کسی کی بیوی نہ ہو اور عدت میں بھی نہ ہو (کتب فقہ عامہ)
والله ورسوله اعلم بالصواب
_________(❤️)_________ 
کتبہ :- فقیہ العصر حضرت علامہ مولانا مفتی محمد مجيب قادری صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی لهان ١٨خادم دارالافتاء البركاتي علماء فاونديشن شرعي سوال و جواب ضلع سرها نيبال
05/08/2023

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area