Type Here to Get Search Results !

دوستی پر سب سے بہترین شاعری و اقوال زرین

دوستی سب سے بہترین اقوال زرین
_________(❤️)_________

تمہارا دوست ایسا ہونا چاہیے،
 جو تمہیں دنیا سے بے رغبت کرکے
 آخرت کا طلبگار بنا دے؛
_________(💚)_________
دنیا دار لوگوں کی ہمنشینی سے بچو؛
 جن کی گفتگو کا محور صرف اور صرف دنیا ہوتی ہے، 
ایسے لوگ تمہارا دین اور دل دونوں خراب کر ڈالیں گے؛
_________(💛)_________
موت کو کثرت سے یاد کرو،
 اپنے گناہوں کی معافی کیلئے کثرت سے اِستغفار کرو
، اور اپنی بقیہ عمر کی سلامتی کیلئے اللہ سے خوب دعائیں مانگو!" 
امام سفيان الثوری رحمه اللہ (حلية الأولياء : 82/7)
_________(👥)_________
رفیق ایسا ہو کہ لوگ رشک کریں
 ایک شخص اگر آپ سے رفاقت کے دعوے کرتا ہے
 تو آپ یہ دیکھیں کہ کیا وہ اس کام میں مخلص کتنا ہے
 کیونکہ جب کوئی انسان تمہاری رفاقت ازرائے تکلف اختیار کرے
 تو اسکو خیرباد کہو اور اس پر ذرا بھی افسوس نہ کرو
 کیونکہ لوگوں میں انکا بدل شریف لوگ ملیں گے
 اور ان سے ترک تعلق میں ہی راحت ہے
 اور یہ چیز بھی نہایت اہمیت کی حامل ہے
 کہ اگر آپ کا دوست سچا ہے تو اس کیلئے دل سے صبر کرو
 اگرچہ وہ بے رخی اختیار کرے۔
_________(⭐)_________
عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ نے فرمایا
جب دوست بڑھ جائیں، تو حقوق بھی بڑھ جاتے ہیں
_________(🌷)_________
اچھی کتابيں اور اچھے دوست زندگی بدل دیتے ہیں
جبکہ اگر ہمسفر اچھا ہو اور احکامِ خدا کا پابند ہو تو تقدیر بدل جاتی ہے۔
_________(🌹)_________
سکھ اور دکھ اپنی تقدیر سے ملتے ہیں
 امیری اور غریبی سے اس کا کوئی لینا دینا نہیں
 رونے والے عالیشان محلوں میں بھی روتے ہیں
 اور جن کی قسمت میں خوشیاں ہوں
 وہ جھونپڑیوں میں بھی مسکراتے نظر آتے ہیں۔
_________(🥀)_________
دولت سے دوا خریدی جا سکتی ہے، شفاء نہیں،
 دولت سے دوست تو مِل سکتے ہیں مگر وفا نہیں،
 دولت ہلاکت کا سبب تو بن سکتی ہے
 مگر اس کے ذریعہ موت نہیں ٹالی جا سکتی،
 دولت سے شہرت تو ہو سکتی ہے
 مگر عزّت حاصل نہیں ہو سکتی۔
_________(💑)_________
ویسے تو شیشے اور دوست دونوں ہی نازک ہوتے ہیں، 
لیکن دونوں میں ایک فرق ہوتا ہے وہ یہ کہ 
شیشہ غلطی سے ٹوٹتا ہے اور دوست غلط فہمی سے۔
_________(👍)_________
قیامت کے دن ایک یہ بھی آرزو ہو گی۔
لیتنی لم اتخذ فلانا خلیلا
کاش کہ دنیا میں فلاں کو دوست نا بنایا ہوتا۔
_________(🫂)_________
دوست ایک ایسا چراغ ہے جو زندگی کی غمگین راتوں میں روشن ہوتا ہے۔
_________(♥️)_________
دوست وہ نہیں جو صرف زبان سے مدد کرنے کا ڈراما کرے
بلکہ دوست وہ ہے جو حقیقت میں آپ کا ساتھ دے۔
_________(💙)_________
دوست کی مثال ایک کشتی کی طرح ہوتی ہے،
جو انسان کو ڈبو بھی سکتی ہے اور کنارے تک پہنچا بھی سکتی ہے۔
_________(🤎)_________
الصاحب من يعينك على الطاعات، وليس الذي يعينك على المعاصي.
دوست وہ ہے جو اطاعت میں آپ کی مدد کرتا ہے ، 
وہ نہیں جو نافرمانی میں آپ کی مدد کرتا ہے۔
_________(🖤)_________
میری دوستی کا باغ چھوٹا مگر پھول سارے گلاب رکھتا ہوں،
دوست کم ضرور ہیں مگر جو دوست رکھتا ہوں لاجواب رکھتا ہوں۔
_________(💓)_________
دوست اور ستارے ایک جیسے ہوتے ہیں 
چاہے کتنی ہی طویل فاصلے پر ہو
 ان کی روشنی آپ تک پہنچی رہتی ہے
_________(💔)_________
 میرے کچھ دوست ایسے ہیں جن سے سال میں ایک آدھ بار ہی مل پاتا ہوں لیکن ان کی محبت پر ان لوگوں سے زیادہ اعتماد ہے جن سے روزانہ ملاقات ہوتی ہے(مام الدنيا أحمد بن حنبل رحمه الله)
_________(💌)_________
دوستی اور دشمنی سلسلہ میں ایک نبوی اصول
باسمہ سبحانہ وتعالی
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: 
أَحْبِبْ حَبِيبَكَ هَوْنًا ما، 
عسى أن يكون بَغِيضَكَ يومًا ما، 
وأَبْغِضْ بَغِيضَكَ هَوْنًا ما عسى أن يكونَ حَبِيبَكَ يومًا ما.
یعنی اپنے دوست سے دوستی سنبھل کر کرو؛ 
ممکن ہے کبھی وہ تمہارا دشمن ہو جائے،
 اور اپنے دشمن سے دشمنی سنبھل کر کرو، ممکن ہے کبھی وہ تمہارا دوست ہو جائے۔
یعنی دوستی اور دشمنی، موافقت اور مخالفت دونوں میں اعتدال ہونا چاہیے۔
”ایسا مومن دوست تلاش کرو،
 جو اللّٰہ کی اطاعت میں آپ کی مدد کرے۔
 آپ کو خیر پر ابھارے، شَر سے ڈرائے۔ 
آپ کو اس سے جب بھی پہنچے، خیر ہی پہنچے۔“
_________(✨)_________
 کہتے ہیں کہ مومن کا امتحان غصے میں ہوتا ہے
 دوست کا امتحان مصیبت میں ہوتا ہے بیوی کا امتحان غربت میں ہوتا ہے
 دل کا امتحان عشق میں ہوتا ہے اور انسان کا امتحان قبر میں ہوتا ہے۔
_________(🤩)_________
برے دوست یا ساتھی سے بہتر تنہائی ہے 
اور تنہائی سے بہتر نیک صالح دوست ہے۔
_________(🥰)_________
رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:
آدمی اپنے دوست کے دین پر ہوتا ہے، 
لہٰذا تم میں سے ہر شخص کو یہ دیکھنا چاہیئے کہ
 وہ کس سے دوستی کر رہا ہے
(سنن ابی داؤد: ٤٨٣٣ ]
_________(❤️)_________
کتبہ:- محمد مفید عالم قادری صمدی 
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area