(سوال نمبر 6092)
دلائل الخیرات کب پڑھیں؟
_________(❤️)_________
السلامُ علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مفتیان کرام اس مسلئہ کے بارے میں کہ
دلائل الخیرات شریف کی فضیلت اور پڑھنے کا طریقہ ارشاد فرما دیں اور کیا کیا پڑھنا ہوتا ہے۔ ؟
سائل:- سبا قادریہ مہاراشٹرا انڈیا دارالافتاء البرکاتی علماء فاونڈیشن

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نحمده ونشكره و نصلي علي رسوله الأمين الكريم
وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته
الجواب بعونه تعالي عزوجل
١/ حسب استطاعت ہر نماز کے بعد یا روزانہ ایک مرتبہ یا رات میں ایک بار پڑھ لیا کریں
٢/ اس کتاب میں دنوں کے اعتبار سے منزلوں کی تعیین اس لیے کی گئی ہے کہ روزانہ بآسانی درود شریف کی ایک مقدار پڑھی جاسکے یہ کوئی شرعی تقسیم نہیں بلکہ آسانی وسہولت کے لیے ہے
٣/ دلائل الخیرات درود شریف کی ایک مستند کتاب ہے جو ہمارے بزرگوں کے معمولات کا حصہ بنی چلی آرہی ہے اور اس کی اجازت کا بھی معمول تسلسل سے رہا ہے
٤/ یہ کتاب درود شریف کے مختلف صیغوں اور کلمات پر مشتمل ہے اور درود شریف کے فضائل وبرکات اور ثمرات وفوائد پر بہت سی مستقل کتابیں لکھی گئی ہیں۔
مگر اس کتاب کی مقبولیت ہر خواص و عوام ہے۔
٥/ کتاب میں درج درود شریف کے بعض کلمات تو احادیث سے ہی لیے گئے ہیں اور باقی صیغے کتاب کے مؤلف شیخ محمد بن سلیمان جزولی رحمہ اللہ کے اپنے مرتب کردہ ہیں اور محققین علماء کے نزدیک یوں درود شریف کے کلمات ترتیب دینا جائز ہے البتہ احادیث سے ثابت شدہ الفاظ کی فضیلت اپنی جگہ ہے اسی لیے کتاب میں احادیث کے الفاظ بھی لائے گئے ہیں تاکہ ان کے فضائل بھی حاصل ہوجائیں۔
٦/ بہتر صورت یہ ہے کہ کسی متبع سنت وصاحبِ اجازت بزرگ کی اجازت وراہ نمائی سے روزانہ دلائل الخیرات کی ایک منزل بھی پڑھ لی جائے اس طرح زیادہ خیر ہے۔
والله ورسوله اعلم بالصواب

کتبہ :- فقیہ العصر حضرت علامہ مولانا مفتی محمد مجيب قادری صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی لهان ١٨خادم دارالافتاء البركاتي علماء فاونديشن شرعي سوال و جواب ضلع سرها نيبال
05/08/2023