Type Here to Get Search Results !

10 اعتراضات کا جواب

 (سؤال نمبر 7008)
10 اعتراضات کا جواب
_________(❤️)_________
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ زید اپنے آپ کو ایک سنی صحیح العقیدہ عالم دین بتاتا ہے اوراپنی تقریروں میں علی الاعلان بار بار مندرجہ ذیل اقوال بیان کرتا ہے
قول نمبر 1)بنو امیہ کے بڑے بڑے بدمعاشوں نے اہل بیت پر ظلم ڈھایا؟ 
قول نمبر 2) نبی کا مرتبہ ان سے مت پوچھو جو قدموں میں ہیں بلکہ ان سے پوچھو جو کندھوں پہ ہیں؟ 
قول نمبر 3)صحابہ اولاد کو علی کی محبت سے پرکھتے تھے حلال زادہ ہے یا حرام زادہ؟
قول نمبر 4)اشرف علی تھانوی نے مروجہ کہ کے حملہ کیا یعنی ڈائریکٹ میلاد پر نہیں بول سکتا تھا تو اشرف علی تھانوی نے کیا بولا کی مروجہ میلاد جائز نہیں ہے یہی حال تم منافقوں کا بھی ہے جب ڈائریکٹ تعزیۓ کو حرام نہ بول سکے تو مروجہ  کہ کے تعزیۓ کو حرام بتانے کی کوشش کی گئی؟
قول نمبر 5)جب یزید کے دربار میں نقارہ بجا تو اس مولوی کے کلیجے میں آگ نہیں لگی لیکن جب فتح حسین کا نقارہ حسینیوں نے  بجایا تو اسے حرام سمجھ میں آرہا ہے اسے کفر سمجھ میں آرہا ہے اسے گناہ سمجھ  میں آرہا ہے؟
قول نمبر6)بندے کی جان پر جتنا اختیار اللہ کا ہے اتنا حضور کا ہے اتنا ہی علی کا ہے؟ 
قول نمبر7)حضور جب چوتھے آسمان پر گئے تو دیکھا کہ مولا علی ایک تخت پر بیٹھے ہیں تو حضور نے جبرئیل سے فرمایا یہ میرے بھائی ہیں تو جبرئیل نے کہا کہ یہ فرشتہ ہے؟
قول نمبر8) حضرت داؤد علیہ السلام جب لوہا اٹھاتے تھے تو یا علی کہتے تھے؟
قول نمبر9)جنگ احد میں جب کافروں نے گھیر لیا حضور کو تو حضور نے ناد علی کا ذکر فرمایا؟
قول نمبر10)شب معراج مصطفی کریم نے جس کی تصویر چوتھے آسمان پر دیکھی جس کی آواز میں پروردگار نے کلامِ کیا کلمنی ربی بالغة علی ابن ابی طالب  مدینے والے نے کہا شب معراج اللہ نے مجھ سے علی کے لہجے میں بات کی؟
اب عرض یہ ہیکہ مذکورہ اقوال عقائد اہلسنت کے موافق ہیں یا مخالف بر تقدیر ثانی اس مقرر پر حکم شرع کیا ہوگا۔۔بینوا  توجروا  
سائلین:- علماء, ائمہ,حفاظ,و عوام ہلسنت ابرار رضوی شہر تھانہ انڈیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نحمده ونشكره و نصلي علي رسوله الأمين الكريم 
وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته 
الجواب بعونه تعالي عزوجل
 
بالترتیب جواب موجود ہے 
١/ ایسے تو منہ اٹھا کر کوئی بھی کسی پر اعتراض کر بیٹھے گا بلکہ اعتراض وہی درست ہے جو اصول کے دائرے میں ہو یہ اہل تشیع رافضی اپنی ایک بھی بات کی دلیل نہیں دی در اصل اسے اصل حقیقت اور صحیح مسئلہ سمجھنا ہی نہیں ہے 
بنو امیہ کے جوبھی اہل بیت اطہار پر ظلم ڈھائے وہ ظلم ہی ہے غلط اس کا حساب ضرور اللہ لے گا بلکہ ظلم کسی پر بھی حرام و گناہ کبیرہ ہے۔ کربلا میں جو کچھ ہوا امت کا اجماع ہے وہ ظالم ہیں اس کا بدلہ رب ضرور لے گا 
٢/ آقا علیہ السلام کی فضائل و مناقب کتب حدیث میں بھری پڑی ہے اور وہ تمام جو اقا علیہ السلام کے قدموں میں ہیں ان سے مروی ہے اہل سنت میں مناقب حسنین کا کوئی منکر نہیں۔
٣/ حرام زادہ یا حلال زادہ کی پیچان محبت علی ہے اور اس قول کی نسبت صاحبہ کی طرف کی گئی ہے غلط ہے۔
٤/صرف تصویر تعزیہ حرمین شریفین یا مزار حسنین کریمین جائز ہے پر اس میں خرافات حرام ہے جو کچھ اج ہو رہا ہے پس مستحب کے پیچھے حرام گناہ ہو اس لئے مروجہ تعزیہ جائز نہیں جب صرف جواز کے پچھے مفاسد یقینی ہو اور بڑھ جائے تو جواز بھی اس صورت میں ممنوع ہوجاتا ہے۔
٥/ ڈھول تاشہ وہ حرام ہے چاہے ماضی مستقبل حال جب بھی ہو اس پر متعدد احادیث مروی ہے 
٦/ بندے کی جان پر تینوں کا اختیار مساوی نہیں ہے یہ من گھڑت ہیں اللہ کے اختیار میں کوئی مساوی نہیں حتی آقا علیہ السلام بھی نہیں سب کے درجات الگ الگ ہے اللہ تو ذاتی طور پر مختار کل ہے اقا عطائی طور پر مختار کل ہیں اقا شریعت کا مالک ہیں خن چیزوں کو چاہئے حرام کرے اور جن چیزوں کو چاہے حلال کرے جب کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ میں یہ اختیار نہیں وہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کا تابع ہیں حضرت علی کی جزوی فضیلت اپنی جگہ مسلم ہے اس میں کسی کا انکار نہین 
٧/ حضرت علی چوتھے آسمان پر تھے معراج کی رات یہ کذب ہے مزید یہ کہ حضرت جبریل نے کہا یہ فرشتہ ہے 
٨/ حضرت دائود علیہ السلام لوہا اتھا تے وقت یا علی کہتے تھے کذب ہے 
٩/ جنگ احد میں حضور نے ناد علی کا ذکر کیا جھوٹ ہے 
١٠/ شب معراج اللہ نے حضور سے حضرت علی کے لہجے میں کلام کیا غلط ہے۔
مذکورہ عقائد رکھتے والے گمراہ ہیں اللہ ہدایت دے۔
والله ورسوله اعلم بالصواب
_________(❤️)_________ 
کتبہ :- فقیہ العصر حضرت علامہ مولانا مفتی محمد مجيب قادری صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی لهان ١٨خادم دارالافتاء البركاتي علماء فاونديشن شرعي سوال و جواب ضلع سرها نيبال
08/08/2023

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area