(سوال نمبر 4006)
میں نے تمہیں طلاق دی میں نے تجھے طلاق دی کونسی طلاق واقع ہوگی
::----------------------------::
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اور مفتیان عظام اس مسئلہ کے متعلق
ایک شخص نے اپنی بیوی کو دو مرتبہ طلاق دی تو شرعی حکم کیا ہے آیا دوران عدت یا عدت کے بعد صلح ہو سکتی ہے یا نہیں؟ یعنی ایک شخص نے اپنی بیوی کو اکٹھی دو صریح طلاقیں دی ہیں میں نے تمھیں طلاق دی میں نے تمھیں طلاق دی
تفصیلی جواب عنایت فرما دیں
سائل:- اسرار حسین شاہ شہر اٹک پاکستان گروپ فقہی مسائل برائے مرد و زن پاکستان
::----------------------------::
نحمده و نصلي على رسوله الكريم
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعونہ تعالیٰ عزوجل
مذکورہ صورت میں دوران عدت رجوع کرسکتے ہیں
اور عدت گزر جانے کے بعد دوبارہ نکاح کر سکتے ہیں بدون حلالہ
یاد رہے کہ شوہر کو دو طلاقوں تک رجوع کا اختیار ہے اور جیسے ہی وہ تیسری طلاق دیتا ہے اُس کا رجوع کا حق ختم ہوجاتا ہے اور عورت اپنے فیصلے میں آزاد ہے
اللہ تعالی نے سورۃُ البقرۃ میں فرمایا
وَ اِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَآءَ فَبَلَغْنَ اَجَلَهُنَّ فَاَمْسِكُوْهُنَّ بِمَعْرُوْفٍ اَوْ سَرِّحُوْهُنَّ بِمَعْرُوْفٍ ۪-وَّ لَا تُمْسِكُوْهُنَّ ضِرَارًا لِّتَعْتَدُوْاۚ-وَ مَنْ یَّفْعَلْ ذٰلِكَ فَقَدْ ظَلَمَ نَفْسَهٗؕ-وَ لَا تَتَّخِذُوْۤا اٰیٰتِ اللّٰهِ هُزُوًا٘-وَّ اذْكُرُوْا نِعْمَتَ اللّٰهِ عَلَیْكُمْ وَ مَاۤ اَنْزَلَ عَلَیْكُمْ مِّنَ الْكِتٰبِ وَ الْحِكْمَةِ یَعِظُكُمْ بِهٖؕ-وَ اتَّقُوا اللّٰهَ وَ اعْلَمُوْۤا اَنَّ اللّٰهَ بِكُلِّ شَیْءٍ عَلِیْمٌ۠ (۲۳۱)
اور جب تم عورتوں کو طلاق دو اوروہ اپنی ( عدت کی اختتامی ) مدت ( کے قریب ) تک پہنچ جائیں تو اس وقت انہیں اچھے طریقے سے روک لو یا اچھے طریقے سے چھوڑ دو اور انہیں نقصان پہنچانے کے لیے نہ روک رکھو تاکہ تم ( ان پر ) زیادتی کرو اور جو ایسا کرے تو اس نے اپنی جان پر ظلم کیا اور اللہ کی آیتوں کو ٹھٹھا مذاق نہ بنالو اور اپنے اوپر اللہ کا احسان یاد کرو اور اس نے تم پر جو کتاب اور حکمت اتاری ہے (اسے یاد کرو ) اس کے ذریعے وہ تمہیں نصیحت فرماتا ہے اور اللہ سے ڈرتے رہو اور جان رکھو کہ اللہ سب کچھ جاننے والا ہے ( پ2 ، البقرۃ : 231 )
والله ورسوله اعلم بالصواب
کتبہ :- حضرت علامہ مولانا مفتی محمد مجيب قادری صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی لہان 18خادم دار الافتاء البرکاتی علماء فاونڈیشن ضلع سرہا نیپال۔10/07/2023