Type Here to Get Search Results !

وہابی کی نماز جنازہ میں شرکت کرنا کیسا ہے ؟

 وہابی کی نماز جنازہ میں شریک ہونا کیسا ہے؟

◆ــــــــــــــــــــ۩۞۩ـــــــــــــــــــــ◆
السلام علیکم و رحمتہ اللہ وبرکاتہ ۔۔۔۔
کیا فرماتے ہیں علماء دین و شرع متین مسئلہ ذیل میں
ایک گاؤں دیوبندی کا ہے اس میں چار پانچ سنی حضرات کا گھر بھی ہے دیوبندی کے جنازہ میں سنی حضرات بھی شریک ھوتے ہیں دیوبندی کو وہ سب کافر سمجھتے ہیں جنازہ میں صرف کھڑے ھو جاتے ہیں دعا وغیرہ کھچ نہیں پڑھتے نہیں شریک ہونگے تو فتنہ فساد پیدا کرےگا اس لئے اسکو دکھانے کے لئے کھڑے ہو جاتے ہیں اسکے بارے میں کیا حکم ہے ؟؟؟مفصل و مدلل جواب عنایت فرمائے ۔
سائل محمد مشتاق عالم۔۔۔۔

نحمدہ و نصلی علی رسولہ الامین۔۔۔

وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ و برکاتہ ۔۔۔
جوابا عرض ہے کہ
وہابیہ و دبانیہ اپنے کفریہ عقیدے کی وجہ سے خارج از اسلام ہیں ۔۔کہ اسنے آقا علیہ السلام کی توہین کی ہے اگر  اسے مسلمان جانتے ہوئے عمدا اس کی نماز جنازہ پڑھا تو کفر ہے ۔۔۔جیسا کہ
 فتاوی رضویہ میں ہے
 جسے یہ معلوم ہو کہ دیوبندیوں نے رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی توہین کی ہے  پھر ان کے پیچھے نماز پڑھتا ہے اسے مسلمان  نہ کہا جائے گا  کہ پیچھے نماز پڑھنا اس کی ظاہر دلیل ہے کہ ان کو مسلمان سمجھا  اور رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی توہین کرنے والے کو مسلمان سمجھنا کفر ہے - اس لئیے علماء حرمین شریفین نے بالاتفاق  دیوبندیوں کو کافر ومرتد لکھا  اور صاف فرمایا ـ من شک فی کفرہ  وعذابه فقد كفر جو ان کے عقائد پر مطلع ہو کر مسلمان جاننا  اور کناران کے کفر میں. شک ہی کرے وہ بھی کافر   اورجن کو اس کی خبر نہیں  اجمالا اتنا معلوم ہے کہ یہ برے لوگ بد عقیدہ بد مزہب ہیں. وہ ان کے پیچھے نماز پڑھنے سے سخت اشد گنہگار ہوتے ہیں  اور ان کی وہ نمازیں سب باطل و بیکار ہیں (ص ۷۶'۷۷ ج ۶)۔۔۔
مگر اسے کافر گردانتے ہوئے  یوں ہی کھڑا ہونا جیسا کہ امام حرمین شریفین کے پیچھے نماز پڑھنے کا مسئلہ بھی اسی قبیل ہے کے بوقت جماعت یوہیں جماعت میں کھڑا ہوجائے بعدہ اپنی نماز مکمل کریں ۔۔
اسے مسلمان نہ سمجھتے ہوئے  باعتبار مصلحت و  ضرر فتنہ و فساد  کے یوں ہی کھڑا ہونا جیسا کہ سائل کے سوال سے ظاہر ہے تو حرج نہیں ۔۔ حتی الامکان گریز کریں ۔۔ اور جتنی جلد ہو سکے ایسی جگہ سے ہجرت بھی کریں ۔
◆ــــــــــــــــــــ۩۞۩ـــــــــــــــــــــ◆
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
مجیب قادری لہان 18نیپال

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area