Type Here to Get Search Results !

تصوف کی باتیں صوفی کہلانے کا مستحق قسط نمبر 2

 ٭•═༻◉﷽◉༺═•٭
🏵️⁩🌼‌‌ تصوف کی باتیں 🌼‌🏵️⁩
 (تصوف قسط نمبر 2)
صوفی کہلانے کا مستحق«=

📚=»اللہ تعالیٰ کا ذکر کرنے کی 40 برکات:
            اَحادیث میں اللہ تعالیٰ کا ذکر کرنے کی بہت سی دینی اور دُنْیَوی برکات بیان کی گئی ہیں ،یونہی علماءِ کرام نے بھی اپنی کتابوں میں ا س کی بہت سی برکات بیان کی ہیں ، یہاں ان میں سے 40 برکات ملاحظہ ہوں ،
🌹=٭☜(1)اللہ تعالیٰ کا ذکر کرنا اس کی رضا حاصل کرنے کا ذریعہ ہے ۔
🌹=٭☜ (2)اس کی برکت سے اللہ تعالیٰ کا قرب نصیب ہوتا ہے۔
🌹=٭☜ (3)معرفت ِالٰہی کے دروازے کھلتے ہیں ۔
🌹=٭☜ (4)ذکر کرنے والے کو اللہ تعالیٰ یاد فرماتا ہے۔ 
🌹=٭☜ (5)یہ اللہ تعالیٰ کے عذاب سے نجات دلاتا ہے۔
🌹=٭☜ (6) بندے اور جہنم کے درمیان آڑ ہے۔
🌹=٭☜ (7)ذکر کرنے والا قیامت کے دن کی حسرت سے محفوظ ہوجاتا ہے۔
🌹=٭☜ (8)یہ خود بھی سعادت مند ہوتا ہے اور ا س کے ساتھ بیٹھنے والا بھی سعادت سے سرفراز ہوتا ہے۔
🌹=٭☜ (9)کثرت سے ذکر کرنا بدبختی سے امان ہے۔
🌹=٭☜ (10)کثرت سے ذکر کرنے والے بندے کو قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں افضل اور اَرفع درجہ نصیب ہو گا۔
🌹=٭☜ (11)سکینہ نازل ہونے اور رحمت چھا جانے کا سبب ہے۔
🌹=٭☜ (12)گناہوں اور خطاؤں کو مٹاتا ہے۔
🌹=٭☜ (13)اللہ تعالیٰ کے ذکر کی برکت سے بندے کا نفس شیطان سے محفوظ رہتا اور شیطان اس سے دور بھاگتا ہے-
🌹=٭☜(14)غیبت،چغلی،جھوٹ اور فحش کلامی سے زبان محفوظ رہتی ہے۔ 
🌹=٭☜ (15) ذِکرُ اللہ پر مشتمل کلام بندے کے حق میں مفید ہے۔
🌹=٭☜ (16)ذکر دنیا میں ،قبر میں اور حشر میں ذکر کرنے والے کے لئے نور ہو گا۔
🌹=٭☜ (17)یہ دل سے غم اور حزن کو زائل کر دیتا ہے۔
🌹=٭☜ (18)دل کے لئے فرحت اور سُرُور کا باعث ہے۔ 
🌹=٭☜ (19)دل کی حیات کا سبب ہے۔
🌹=٭☜ (20)دل اور بدن کو مضبوط کرتا ہے۔ 
🌹=٭☜ (21)چہرے اور دل کو منور کرتا ہے۔
🌹=٭☜ (22)دل اور روح کی غذا ہے ۔
🌹=٭☜ (23)دل کا زنگ دور کرتاہے۔
🌹=٭☜ (24)دل کی سختی ختم کردیتا ہے۔
🌹=٭☜ (25)بیمار دلوں کے لئے شفا کا باعث ہے۔
🌹=٭☜ (26)ذکر کرنے والا زندہ کی طرح ہے اور نہ کرنے والا مردہ کی طرح ہے۔
🌹=٭☜ (27)ذکر آسان اور افضل عبادت ہے۔
🌹=٭☜ (28)ذکر کرنے سے اللہ تعالیٰ کی اطاعت پر مدد ملتی ہے۔
🌹=٭☜ (29)مشکلات آسان ہوتی اور تنگیاں دور ہوتی ہیں۔
🌹=٭☜ (30)فرشتے ذکر کرنے والے کیلئے مغفرت طلب کرتے ہیں ۔
🌹=٭☜ (31)ذکر کی مجلسیں فرشتوں کی مجلسیں ہیں ۔
🌹=٭☜ (32)اللہ تعالیٰ اپنے فرشتوں کے سامنے ذکر کرنے والوں کے ذریعے مباہات فرماتا ہے۔ 
🌹=٭☜ (33)کثرت سے ذکر کرنے والا منافق نہیں ہو سکتا۔
🌹=٭☜ (34)بندوں کے دل سے مخلوق کا خوف نکال دیتا ہے۔
🌹=٭☜ (35)ذکر شکر کی بنیاد ہے۔
🌹=٭☜ (36)ذکر کرنارزق ملنے کا سبب ہے۔
🌹=٭☜ (37)ذکر میں مشغول رہنے والا مانگنے والوں سے زیادہ اللہ تعالیٰ کی عطا پاتا ہے۔
🌹=٭☜ (38)کثرت سے ذکر کرنا فلاح و کامیابی کا سبب ہے۔
🌹=٭☜ (39)ہمیشہ ذکر کرنے والا جنت میں داخل ہو گا۔
🌹=٭☜ (40)ذکر کے حلقے دنیا میں جنت کے باغات ہیں-
         ★تفسیرِآیتِ سورۂ احزاب★

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area