قعدہ میں بیٹھنے کا صحیح طریقہ کیا ہے ؟
:--------------------------:
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ نمازمیں قعدہ کس طرح کرے جیسا کہ زید قعدہ کرتے وقت بایئں پیر کو بچھا دیتا ہے اور دائیں پیر کو بھی بچھا دیتا ہے کیا ایسی صورت میں نماز کا کیا حکم ہے جواب عنایت فرمائیں سائل:-عبداللہ
:-----------------------:
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوھاب۔
قعدہ میں بیٹھنے کا صحیح اور مسنون طریقہ یہ ہے کہ قعدہ میں بایاں پاؤں بچھا کر اس پر بیٹھے اور دائیں پاؤں کو اس طرح کھڑا رکھے کہ اس کی انگلیاں قبلہ رخ ہوں سنت ہے ۔ اگر ایسا نہ ہو سکے تو بھی نماز ہو جائے گی لیکن قصدا پاؤں کو کھڑا نہ کرنے والا گنہگار ہوگا

جیسا کہ حدیث شریف میں ہے کہ
" عن عائشة قال کان رسول الله صلی الله علیہ وسلم یستفتح الصلاۃ بالتکبیر إلی و کان یفرش رجله الیسریٰ و ینصب رجله الیمنیٰ و کان ینهی عن عقبة الشیطان و ینهی أن یفترش الرجل ذراعیه افتراش السبع " (صحیح مسلم جلد 1 صفحہ 194)
اھ یعنی حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی انہوں نے کہا : رسول اللہ نماز کا آغاز تکبیر سے دایاں پاؤں کھڑا رکھتے اور شیطان کی طرح پچھلے حصے پر بیٹھنے سے منع فرماتے اور اس سے بھی منع فرماتے کہ انسان اپنے بازو اس طرح بچھا دے جس طرح درندہ بچھاتا ہے " اھ۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب