(سوال نمبر ١٩٠)
حضور معین الدین چشتی اجمیری رحمہ اللہ کو غریب نواز کا لقب کس نے دیا؟
:---------------
السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ ۔
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ حضور معین الدین چشتی اجمیری رحمۃ اللہ کو غریب نواز کا لقب کس نے دیا؟
سائل، ممبر حضور حفیظ ملت فاونڈیشن ضلع سرہا نیپال۔
:-----------------
نحمده ونشكره ونصلي على رسوله الأمين.
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعونہ تعالیٰ عزوجل
مسلئہ مسئولہ میں
مجتہد فی المسائل اعلی حضرت رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں ۔
حضرت شیخ مجدد الف ثانی اپنے مکتوبات میں فرماتے ہیں
بعداز رحلت ارشاد پناہی قبلہ گاہی روزِ عید بزیارت مزار ایشآں رفتہ بوددراثنائے توجہ بمزار متبرک التفات تمام از روحانیت مقدسہ ایشاں ظاہر گشت و از کمال غریب نوازی نسبت خاصہ خود راکہ کہ بحضرت خواجہ احرار منسوب بود مرحمت فرمودند ۔
مرشد گرامی کے وصال کے بعد عید کے روز ان کے مزار اقدس کی زیارت کے لئے حاضر ہوا، مزار مبارک کی طرف توجہ کے دوران مرشد گرامی کی روحانیت مقدسہ کا التفات تام ظاہر ہوا اور کمال غریب نوازی سے آپ نے وہ نسبت خاص عنایت فرمائی جو آپ کو حضرت خواجہ احرار علیہ الرحمۃ سے حاصل تھی۔( مکتوبات مجدد الف ثانی مکتوب ۲۹۱ نولکشور لکھنو ۱/ ۴۱۳)(بحوالہ فتاوی رضویہ ج ٢٩ ص ١٢ دعوت اسلامي )
مذکورہ عبارت سے معلوم ہوا کہ حضرت مجدد الف ثانی رحمۃ اللہ علیہ کی زبان سے جو لفظ نکلا"غریب نوازی"بس اسکے بعد ہی سے غریب نواز آپکے نام کیساتھ لگنے لگا اور یہ لقب حضرت مجدد الف ثانی کی طرف سے ملا ہوا مفہوم ہے ۔
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب ۔
کتبہ:- حضرت علامہ مولانا مفتی محمد مجيب قادری لہان ١٨،سرہا ، سنی شرعی بورڈ آف نیپال۔١١/١١/٢٠٢٠