غیر مسلم فقیر کو صدقہ دینا کیسا ہے؟
ــــــــــــــــــــــ❣🌟❣ـــــــــــــــــــــ
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ غیر مسلم فقیر کو صدیقہ دینا یا قربانی کا گوشت کیھلانا کیسا ہے؟ یا غیر مسلم کو اپنے گھر بولا کر اس کو قربانی کا گوشت کیھلانا کیسا ہے؟مدلل جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی۔
سائل:-محمد الطاف رضا،مقام لگڈی ضلع سرہا نیپال۔
ــــــــــــــــــــــ❣🌟❣ـــــــــــــــــــــ
نحمده ونشكره ونصلي على رسوله الأمين
وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته
الجواب بعونه تعالى عز وجل
قربانی خاص تقرب الی اللہ ہے اس کا گوشت کافر کو کھلانا جائز نہیں. اور نہیں
غیر مسلم کو صدقہ واجبہ دے سکتے ہیں۔۔
مفتی احمد یار خان نعیمی رحمت اللہ علیہ فرماتے
کافرذمی کو صدقہ واجبہ نہیں دے سکتے صدقہ نفلی دے سکتے ہیں اگرچہ وہ بھی مسلمان فقیر کو دینا بہتر ہے
مرآة المناجيح:-
صدر الشریعہ علیہ الرحمہ والرضوان فرماتے ہیں۔کافر کو قربانی کا گوشت نہ دیں کہ یہاں کے کفار حربی ہیں۔
(بہار شریعت) ۔اسی طرح فقیہ ملت مفتی جلال الدین احمد امجدی رحمت اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ کافر کو قربانی کا گوشت دینا جائز نہیں، (فتاوی فیض الرسول)
البتہ ذمی کو دے سکتے ہیں۔
(فتاوی مصطفویہ)۔
والله ورسوله اعلم بالصواب
_________(❤️)_________
کتبہ :- فقیہ العصر حضرت علامہ مولانا مفتی محمد مجيب قادری صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی لهان ١٨خادم دارالافتاء البركاتي علماء فاونديشن شرعي سوال و جواب ضلع سرها نيبال