وہابی کی لڑکی سے شادی کرنا کیسا ہے |
_________(❤️)_________
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں زید سنی صحیح العقیدہ مسلمان ہے ہندہ وہابی کی لڑکی ہے جس سے زید شادی کرنا چاہتا ہے بات چیت مکمل ہو چکی ہے اب زید کو کہاگیا کہ تم شادی کر رہے ہو وہ وہابی کی لڑکی ہے تو زید کہتا ہے کہ شادی کے بعد اس لڑکی کو میں اپنے میکے نہیں جانے دونگا تو کیا عندالشرع زید کی شادی کرنا درست ہے قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں نوازش ہوگی۔
المستفتی:- محمد نسیم اختر رضوی الفاروقی خادم مدرسہ فیضانِ غوثُ الوری ساری جلیشور10مہوتری نیپال۔۔۔۔
_________(❤️)_________
نحمدہ و نصلی علی رسولہ الامین
وعليكم السلام ورحمة الله وبركاتہ
جوابا عرض ہے کہ
سنی لڑکے کا نکاح وہابیہ کے ساتھ ہرگز منعقد نہیں ہوگا کیونکہ دیوبندی وہابی اپنے کفریات قطعیہ مندرجہ حفظ الایمان ص ٨ ،تحذیر الناس ص ٣،١٤،٢٨ اور براہین قاطعہ ص ٥١ کی بنا پر بمطابق حسام الحرمین کافر و مرتد ہیں اور مرتد کا نکاح کسی سے ہرگز نہیں ہو سکتا – جیساکہ :
فتاوی عالمگیری جلد اول ص ٢٦٣ میں ہے
ولا يجوز للمرتد ان يتزوج مرتدة ولا مسلمة ولا كافرة اصلية و كذالك لا يجوز نكاح المرتدة مع احدكذا فى المبسوط، ا ه –
یعنی مرتد کا نکاح مرتدہ، مسلمہ اور کافرہ اصلیہ کسی سے جائز نہیں اور ایسے ہی مرتدہ کا نکاح کسی سے جائز نہیں ایسا ہی مبسوط میں ہے
استاذالفقها عمدةالمحققين حضرت علامه مفتى قاضى محمد عبدالرحيم صاحب بستوى رحمته الله عليه فتاوى بريلى شريف کے صفحہ ١١٠،١١١ میں ارشاد فرماتے ہیں اگر کوئی شخص جان بوجھ کر وہابیوں دیوبندیوں کے یہاں اپنی لڑکی یا لڑکے کا رشتہ کرتا ہے تو وہ بدکاری کا دروازہ کھولتا ہے لہذا وہ سخت گنہگار ہے اور جو لوگ جانتے ہوئے اس نام کے نکاح میں شریک و معاون ہوئے وہ سب سخت گنہگار حرام کار ہیں سب پر بھی توبہ لازم ہے اور امام جانتے ہوئے نکاح پڑھائے اور امام جب تک توبہ نہ کرے اس کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی واجب الاعادہ ہوگی یعنی پڑھنی گناہ اور پھیرنی واجب ہے بعد توبہ صحیحہ اس کے پیچھے نماز جائز ہے جب کہ اور کوئی وجہ شرعی مانع امامت نہ ہو اور وہ نکاح نہیں ہوگا لڑکی یا لڑکا جو سنی ہے دیوبندی یا دیوبندیہ سے ، ہاں اس کے سامنے عقیدہ اہل سنت پیش کیا جائے اگر وہ اپنے عقائد کفریہ باطلہ سے توبہ صحیحہ کر کے تجدید ایمان کرے
بعد توبہ تجدید ایمان ان کا آپس میں نکاح ہو سکتا ہے.
والله ورسوله اعلم بالصواب
_________(❤️)_________
کتبہ :- فقیہ العصر حضرت علامہ مولانا مفتی محمد مجيب قادری صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی لهان ١٨خادم دارالافتاء البركاتي علماء فاونديشن شرعي سوال و جواب ضلع سرها نيبال