Type Here to Get Search Results !

قیام مدارس اور نصاب مدارس


مبسملا وحامدا ومصلیا ومسلما
◆ــــــــــــــــــــ۩۞۩ـــــــــــــــــــــ◆
قیام مدارس اور نصاب مدارس
••────────••⊰۩۞۩⊱••───────••
(1)مخالفین مدارس اسلامیہ کی تعمیر وتشکیل پر سوال نہیں اٹھا رہے ہیں،بلکہ مدارس اسلامیہ کے نصاب ونظام پر سوال اٹھا رہے ہیں۔مدراس اسلامیہ کے موجودہ نصاب کے سبب طلبہ بنیادی عصری تعلیم سے محروم رہ جاتے ہیں اور ملک وریاست کی ذمہ داری ہے کہ بچوں کو بنیادی عصری تعلیم فراہم کرے،لہذا ملک اور ریاست کو مدارس اسلامیہ کے نصاب ونظام پر سوال اٹھانے کا قانونی حق حاصل ہے،لہذا مدراس اسلامیہ کو اپنے نصاب ونظام پر غور وفکر کرنا چاہئے۔
(2)اسی طرح کل وقتی مکاتب پر پابندی عائد ہونے کا خطرہ ہے،کیوں کہ اسکولی وقت میں یہ مکاتب بچوں کو اپنے یہاں مصروف رکھتے ہیں۔
جز وقتی مکاتب جہاں اسکولی ٹائم کے علاوہ اوقات میں ایک دو گھنٹہ تعلیم ہوتی ہے،وہ مستثنی رہیں گے۔
ان جز وقتی مکاتب کو قوت دی جائے۔حسب ضرورت مدرسین کی تقرری ہو اور اسکولی بچوں کو ناظرۂ قرآن،تجوید وقراءت اور قانون شریعت وبہار شریعت تک کی تعلیم مکاتب میں دی جائے۔کیرلا کے پلی درس یعنی جز وقتی مکاتب میں دینیات کی عمدہ تعلیم دی جاتی ہے اور پلی درس کا مکمل نصاب ونظام ہے۔
(3)چوں کہ اعتراض ہے کہ مدارس کے بچے بنیادی عصری تعلیم سے محروم رہ جاتے ہیں۔یہ سوال اسمبلی وپارلیامنٹ اور ہائی کورٹ وسپریم کورٹ ہر جگہ اٹھایا جائے گا۔اہل مدارس کے پاس اس سوال کا معقول اور صحیح جواب نہیں ہے،لہذا وہ جتنے مہنگے وکیل ہائر کر لیں،زیادہ فائدہ کی امید نہیں۔ممکن ہے کہ ایک دو سال کی مہلت مل جائے۔
اسی طرح دستور ہند کی جن دفعات میں اقلیتوں کو اپنے تعلیمی ادارے قائم کرنے کی اجازت ہے،ان دفعات سے بھی کچھ فائدہ ہونے والا نہیں ہے،کیوں کہ ابھی مدارس اسلامیہ کی تعمیر وتشکیل پر اعتراض نہیں ہے،اور مستقبل قریب میں اس سوال کی امید بھی نہیں ہے اور مخالفین کو اس سوال کی ضرورت بھی نہیں ہے،کیوں کہ مدارس اسلامیہ کے نصاب ونظام پر سوال اٹھا کر ہی وہ مدارس اسلامیہ کو بند کرنے کی کوشش کریں گے،جیسے آسام میں سرکاری مدارس بند کئے جا چکے ہیں۔
◆ــــــــــــــــــــ۩۞۩ـــــــــــــــــــــ◆
کتبہ:- طارق انور مصباحی
جاری کردہ:25:مارچ2024

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area