Type Here to Get Search Results !

ڈریم الیون گیم کھیلنا اور پیسہ لگانا کیسا ہے؟


ڈریم الیون گیم کھیلنا اور پیسہ لگانا کیسا ہے؟
◆ــــــــــــــــــــ۩۞۩ـــــــــــــــــــــ◆
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ ڈریم الیون گیم کھیلنا کیسا ہے؟ اس میں روپیہ پیسہ لگانا کیسا؟ اور اسلامی اعتبار سے گیم کھیلنے جائز ہے یا ناجائز؟
سائلین:- سید سلمان علیم خان اویس خان عقیل احمد عائشہ نگر مالیگاؤں
••────────••⊰۩۞۩⊱••───────••
بسم اللہ الرحمن الرحیم
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
کھیل کے سلسلے میں شریعت کے بنیادی اصول یہ ہیں
(١)جن کھیلوں کی احادیث و آثار میں ممانعت آگئی ہے وہ ناجائز ہیں جیسے نرد ،شطرنج کبوتر بازی اور جانوروں کو لڑانا۔
(٢) جو کھیل کسی حرام و معصیت پر مشتمل ہوں وہ ا س معصیت یا حرام کی وجہ سے ناجائز ہوں گے۔
(٣) جو کھیل فرائض اور حقوق واجبہ سے غافل کرنے والے ہوں وہ بھی ناجائز ہیں۔
(٤)جس کھیل کا کوئی مقصد نہ ہو بلا مقصد محض وقت گزاری کے لیے کھیلا جائے وہ بھی ناجائز ہوگا کیوں کہ یہ اپنی زندگی کے قیمتی لمحات کو ایک لغو کام میں ضائع کرنا ہے...
تحقیق کرنے پر معلوم ہوا کہ ڈریم 11 ایک کھیل کا پلیٹ فارم ہے جس میں مختلف مقابلہ کروائے جاتے ہیں اور داخلہ فیس جمع کی جاتی اور پھر جیتنے والوں کو انعام ملتا ہے ۔
اس کا شرعی حکم یہ ہے کہ یہ صورت چوں کہ جوئے اور قمار کی ہے.. اس لیے اس طرح رقم لگا کر مقابلہ میں داخل ہو کر پیسے کمانا جائز نہیں ہے۔
گیم کو لہو ولعب کے طور پر ہی کھیلا جاتا ہے.. لہو و لعب کے طور پر  کھیلنا چاہے موبائل یا کمپیوٹر پر ہو یا اس کےعلاوہ، بہرحال ممنوع ہے کہ اسلام لہو و لعب میں مشغول ہو کر وقت برباد  کرنے کو ہرگز پسند نہیں کرتا۔ نیز موبائل وغیرہ پر کھیلے جانے والے گیمز میں عموماً  غیر شرعی چیزیں جیسے  میوز ک، بے پردگی وغیرہ بھی  ہوتی  ہے جوکہ ناجائز ہے بلکہ بعض گیمز ایسے  ہیں جن میں معاذاللہ اسلامی شعائر وغیرہ کی بے ادبی  کا پہلو بھی موجود ہوتا ہے، ایسے گیمز کا حکم اور سخت ہے۔  لہٰذا بپ جی کھیلنا، جائز نہیں۔
قوم مسلم کے جوانوں کی اکثریت انھیں بلاؤں میں مبتلا ہے نماز، روزہ، تراویح، ذکر ودعا سے کوئی تعلق نہیں.... ذرا سوچیں پوری دنیا ہمارے خلاف متحد ہو چکی ہے اور ہم جان بوجھ کر سستی میں پڑے ہیں... فلسطین کے بچے بچے بھوک سے تڑپ تڑپ کر جان دیے رہے ہیں اور ہم گیم میں حلال کمائی برباد کر رہے ہیں .... کیا مسلمان ایسا ہی ہوتا ہے... ڈرو اللہ سے اللہ کی پکڑ بہت سخت ہے.. جب پکڑ میں آجائیں گے (اللہ نہ کرے) تو بستر پر ایڑیاں رگڑتے رہ جائیں گے موت کی تمنا کریں اور موت دنیا کےلئے عبرت بن جائیں گی...رمضان المبارک جیسے مقدس ایام میں بھی ہم کرکٹ ٹیم بنانے اور حرام کاری میں لگے ہیں.. الامان والحفیظ یہود و نصاری کے دیئے ہوئے خوبصورت دھوکہ میں ہم آ گئے ہیں...
وَاللہُ اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالی علیہ وسلم
••────────••⊰۩۞۩⊱••───────••
کتبہ:- محمد رضا مرکزی
خادم التدریس والافتا
الجامعۃ القادریہ نجم العلوم مالیگاؤں

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area