Type Here to Get Search Results !

اتحاد زندگی اختلاف موت ہے


 
اتحاد زندگی اختلاف موت ہے
◆ــــــــــــــــــــ۩۞۩ـــــــــــــــــــــ◆
توصیف رضا مصباحی سنبھلی
••────────••⊰۩۞۩⊱••───────••
تحفظات و اختلافات کے ساتھ ہی سہی مگر وقت کا جبری تقاضا ہے کہ "ہم سیاسی طور پر متحد ہوجائیں!!!"
مولانا توقیر رضا صاحب جس طرح مائنارٹییز کے حقوق کی قانونی آواز اٹھا رہے ہیں وہ قابل تحسین ہی نہیں قابل تقلید بھی ہے۔
ماشاءاللہ خوشی اس بات کی ہے کہ خاندان اعلی حضرت علیہ الرحمہ تو ساتھ ہے ہی تمام مظلوموں کا سپورٹ مولانا توقیر رضا صاحب کے ساتھ دکھ رہا ہے ،،
خوب اچھی طرح ذہن نشیں کرلیں کہ اب ہم اگر سیاسی طور پر متحد رہیں گے اور مولانا توقیر رضا صاحب جیسی آوازوں کی قدر کریں گے تبھی اپنے قانونی حقوق کی حفاظت کرسکیں گے ورنہ زعفرانی طاقتوں نے اتنے "جال" بچھا رکھے ہیں کہ آپ کسی نہ کسی جال میں پھنسے بغیر زندہ نہ رہ سکیں گے۔
 آپ دیکھ نہیں رہے ہیں کہ کتنے چیلنجز آپ کے سامنے منہ پھاڑے کھڑے ہیں!... لنچنگ،، بچیوں کا (معاذ اللہ) ارتداد،، بلڈوزر ،،مدارس پر خطرات کے بادل،، علماء کرام کی بے وجہ گرفتاریاں،، یونیفارم سول کوڈ،، سی ڈبل اے،، این آر سی،، پلیس آف ورشب ١٩٩١ قانون کے ہوتے ہوئے بھی ہماری مساجد پر یکے بعد دیگرے قبضے،،
ع، ایک دو زخم نہیں سارا جگر ہے چھلنی
درد بیچارہ پریشاں ہے کہاں سے اٹھے
راقم الحروف کی تو حالات کے تناظر میں دلی خواہش ہے کہ مختلف خانقاہوں اور ملی قائدین کی طرف سے لیٹر پیڈ یا ویڈیو بیانات جاری ہونا چاہیے کہ ہم مولانا توقیر رضا صاحب کی تائید میں ہیں.
 مولانا توقیر رضا صاحب کو اکیلا نہ سمجھا جائے ظلم کے خلاف اٹھنے والی ان کی آواز کی ہم پرزور حمایت کرتے ہیں اس سے مولانا توقیر رضا صاحب کا منوبل بڑھے گا اور سسٹم مولانا کے مطالبات پر سنجیدگی سے غور کرے گا۔

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area