Type Here to Get Search Results !

دغا باز آخر دغا کر گیا ظالم سے آخر وفا کر گیا


مبسملا وحامدا ومصلیا ومسلما
ــــــــــــــــــــــ❣🌟❣ـــــــــــــــــــــ
دغا باز آخر دغا کر گیا ظالم سے آخر وفا کر گیا
••────────••⊰❤️⊱••───────••
(1)ساری دنیا کے لوگ اس گھڑی کا بہت شدت سے انتظار کر رہے تھے کہ امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن مشرق وسطی کا دورہ کرے گا اور اسرائیل پر دباؤ ڈال کر فلسطینی مسلمانوں پر ہونے والے اسرائیلی مظالم کو بند کرا دے گا،لیکن ہمیشہ کی طرح اس بار بھی امریکہ نے وہی کیا جو اس جنگ کے دوران بار بار کر چکا ہے،یعنی عرب ممالک پر دباؤ ڈالا کہ اس جنگ میں آپ لوگ نہ کودیں،ورنہ جنگ پھیل جائے گی۔عرب ممالک تو پہلے ہی سے سوئے ہوئے ہیں۔ان کو تھپکی دینے سے وہ مزید گہری نیند سو جائیں گے۔
امریکہ اور یورپی ممالک نے حزب اللہ اور یمن کے انصار اللہ پر بھی دباؤ بنانے کی زبردست کوشش کی تھی،لیکن یہ کوشش کامیاب نہ ہو سکی۔اب حزب اللہ اور انصار اللہ کے حملے تیز ہو چکے ہیں۔عراق وشام کے فوجی ملیشیا بھی جاگ چکے ہیں اور بھاگ دوڑ کر رہے ہیں۔
(2) اسرائیل وامریکہ یہ چاہتے ہیں کہ فلسطینی مسلمانوں کا قتل عام جاری رہے،تاکہ یہ لوگ فلسطین چھوڑ کر کہیں اور جا بسیں۔ساری دنیا دیکھ رہی ہے کہ اسرائیل فلسطین میں عام شہریوں کا قتل عام کر رہا ہے،لیکن امریکہ اور بعض دیگر مغربی ممالک کے حکام کہتے ہیں کہ فلسطین میں عام شہریوں کا قتل نہیں ہو رہا ہے۔ان بے شرموں سے پوچھا جائے کہ جو بچے،عورتیں اور نہتے شہری ہلاک ہوئے ہیں،کیا وہ سب حماس کے فوجی اور مجاہدین تھے۔
دراصل امریکہ اور مغربی ممالک کے حکام آدم خور درندے ہیں۔اگر امریکی اور مغربی عوام کا خوف نہ ہوتا تو یہ لوگ اسرائیلی حکومت کے مظالم کا کھلے عام سپورٹ کرتے۔عوام کے مسلسل احتجاج ومظاہرے اور عوامی دباؤ کے سبب یہ لوگ کچھ مجبور ہیں۔
(3)ساؤتھ افریقہ نے عالمی عدالت میں اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف مقدمہ کیا تھا۔اج سے اس مقدمہ کی سماعت ہو رہی ہے۔فیصلہ کیا ہو گا،یہ آنے والا وقت بتائے گا۔ہم نے انڈین سپریم کورٹ میں بابری مسجد کیس کی رپورٹیں اور سپریم کورٹ کا آخری فیصلہ بھی دیکھا اور یہی سمجھ میں آیا کہ انصاف کی کرسی پر بیٹھنے والا ہر شخص انسان نہیں ہوتا ہے۔اللہ تعالی فلسطینی مظلوموں کی غیبی نصرت فرمائے اور انہیں فتح وکامرانی سے شادکام فرمائے:آمین
(4)اللہ کے شیرو! دشمنوں پر قہر خداوندی بن کر ٹوٹ پڑو! کوئی تمہاری مدد کرے،یا نہ کرے،اللہ تمہاری مدد فرمائے گا اور فرما رہا ہے۔برق الہی بن کر دشمنوں کو خاکستر کر دو۔اللہ نے ساری دنیا کے دلوں میں تمہاری حمایت ڈال دی ہے۔اپنے حملے مزید تیز کرو۔
ــــــــــــــــــــــ❣🌟❣ـــــــــــــــــــــ
کتبہ:- طارق انور مصباحی
جاری کردہ:11:جنوری 2024

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area