Type Here to Get Search Results !

حالت جنبی (ناپاکی) میں نماز جنازہ پڑھا دینے پر حکم شرعی

حالت جنبی (ناپاکی) میں نماز جنازہ پڑھا دینے پر حکم شرعی
احکام شریعت 
••────────••⊰۩۞۩⊱••───────••
حالت جنبی (ناپاکی) میں نماز جنازہ پڑھا دینے پر حکم شرعی
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
السلام علیکم ورحمۃ اللہ برکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ اگر کوئی شخص بھول کر یا جان کر ناپاکی کی حالت میں نماز جنازہ پڑھا دی اور میت کو دفن بھی کر دیا گیا ھو پھر ایک مہینے کے بعد پتا چلا کہ میں نے تو ناپاکی کی حالت میں نماز جنازہ پڑھائی تو کتنے دن تک نماز جنازہ اس کی قبر پر پڑھی جا سکتی ہے اور قبر پر کتنے دن تک مٹی ڈالنا جائز ہے جواب عنایت فرمائیں بہت کرم ھوگا؟؟
سائل: محمد نیاز احمد نعمانی اشرفی مقام بڑا ڈومریا تھانہ مسلیا پوسٹ دبراجپور ضلع دمکا صوبہ جھارکھنڈ انڈیا۔
ــــــــــــــــــــــ❣⚜❣ـــــــــــــــــــــــ
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب اللٰھم ھدایۃالحق والصواب:-
اگر امام سے سہوا ایسا ہوا یعنی حالت ناپاکی میں نماز جنازہ پڑھا دئے تو گنہگار نہ ہونگے مگر نماز جنازہ دوبارہ پڑھی جائے گی۔
جیسا کہ صدر الشریعہ مفتی امجد علی اعظمی رحمة اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ :
امام طاہر نہ تھا نماز پھر سے پڑھے اگرچہ مقتدی باطہارت با وضو ہوں کیونکہ جب امام کی نہ ہوئی تو کسی کی نہ ہوئی۔
(بہار شریعت حصہ چہارم)
گویا میت کو بغیر نماز جنازہ پڑھے دفن کردیا گیا تو لازم ہے کہ اب قبر پر نماز جنازہ ادا کی جائے جب کہ مٹی دےدی گئی ہو اور جب تک لاش نہ پھٹنے کا گمان ہو. لاش پھٹنے کی کوئی تعداد مقرر نہیں کہ کتنے دن تک پڑھی جائے البتہ یہ موسم اور زمین اور میت کے جسم ومرض کے اختلاف سے مختلف ہے مثلاً گرمی میں جلدی پھٹے گا اور جاڑے میں بدیر تر شور زمین میں جلد خشک اور غیر شور میں بدیر اور فربہ جسم بدیر اور لاغر جلد پھٹے گا۔
درالمختار ورد المحتار میں ہے:
وان دفن بغیر صلاۃ صلی علی قبرہ مالم یغلب علی الظن تفسخہ
(ج ٣،کتاب الصلاۃ، باب صلاۃ الجنازۃ، مطلب تعظیم اولی الأمر واجب، ص ١٢٤،)
بہار شریعت میں ہے میت کو بغیر نماز پڑھے دفن کر دیا اور مٹی بھی دےدی گئی تو اب اس کی قبر پر نماز پڑھیں، جب تک پھٹنے کا گمان نہ ہو اور مٹی نہ دی گئی ہو تو نکا لیں اور نماز پڑھ کر دفن کریں اور قبر پر نماز پڑھنے میں دنوں کی کوئی تعداد مقرر نہیں کہ کتنے دن تک پڑھی جائے کہ یہ موسم اور زمین اور میت کے جسم ومرض کے اختلاف سے مختلف ہے گرمی میں جلد پھٹے گا اور جاڑے میں بدیر تر یا شور زمین میں جلد خشک اور غیر شور میں بدیر فر بہ جسم جلد لاغر دیر میں
(ج، ١،حصہ ٤،نماز جنازہ کا بیان، ص، ٨٤٠،)
 لیکن خیال رہے کہ اگر امام نے جان بوجھ کر ناپاکی حالت میں نماز جنازہ پڑھا ئی تو یہ کفر ہوا اور ایسا شخص اسلام سے خارج ہوگیا کیونکہ ناپاکی حالت میں جان بوجھ کر نماز پڑھانا نماز کو ہلکا جاننا ہے اور یہ بالاتفاق کفر ہے۔ (کتب فقہ)
ایسی صورت میں امام پر تجدید ایمان اور بیوی والا ہو توتجدید نکاح لازم ہوگا اور ایسا نہ کرنے کی صورت میں منصب امامت سے معزول و سماجی بائیکاٹ کیا جائےگا۔
نوٹ:
سوال میں ایک ماہ کے قید سے مقید کیا گیا جس کا مطلب ہیکہ لاش پھٹ گیا ہوگا اب جنازہ کی نماز نہیں پڑھی جائےگی۔
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
ــــــــــــــــــــــ❣⚜❣ـــــــــــــــــــــ
کتبـــــــــــــــــــــــــــه:
حضرت مفتی محمد صادق چشتی انفاسی صاحب قبلہ شعبہ تربیت افتا جامعہ صمدیہ دار الخیر پھپھوند شریف۔
+919973573830
✅الجواب صحیح والمجیب نجیح: حضرت مولانا تاج محمد واحدی صاحب قبلہ اترولہ۔
✅الجواب صحیح و المجیب نجیح: محمد جابرالقادری رضوی مسجد نور جاجپور اڑیسہ۔
✅الجواب صحیح والمجیب نجیح: حضرت مولانا مشیر اسد صاحب قبلہ صاحب قبلہ ممبئی۔

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area