مبسملا وحامدا ومصلیا ومسلما
ــــــــــــــــــــــ❣🌟❣ـــــــــــــــــــــ
اسرائیلی شرارت اور امریکی حمایت
اسرائیلی شرارت اور امریکی حمایت
••────────••⊰❤️⊱••───────••
(1) اسرائیل غزہ پٹی میں عام شہریوں کا قتل عام کر رہا ہے۔بچوں،عورتوں اور بے قصوروں کو ہلاک کر رہا ہے اور امریکہ اقوام متحدہ میں جنگ بندی کی مخالفت کرتا ہے اور مسلسل اسرائیل کو ہتھیار بھیجتا رہتا ہے۔خبر ملی ہے کہ پھر امریکہ اسرائیل کو ہتھیار اور جنگی ساز وسامان بھیجنے والا ہے۔
جب کہ ساؤتھ افریقہ نے عالمی عدالت میں اسرائیل کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے کہ اسرائیل غزہ پٹی میں نسل کشی کر رہا ہے،لیکن عالمی عدالت بھی امریکہ کے زیر اثر ہے۔اسرائیل کے خلاف سخت فیصلہ ہونا مشکل ہے۔
(2)امریکہ نے تیس ممالک کے ساتھ ایک فوجی اتحاد بنایا ہے جو نیٹو(NATO)کے نام سے مشہور ہے۔اسی اتحاد کے ذریعہ امریکہ ساری دنیا پر ظلم وستم ڈھاتا ہے۔اگر کوئی مسلم ملک فلسطینی مسلمانوں کو بچانے کے لئے اسرائیل پر حملہ کرے تو امریکہ نیٹو کی فوج لے کر اتر پڑے گا اور اس ملک کو تباہ وبرباد کر دے گا۔
خلاصہ یہ کہ غزہ پٹی کے مسلمانوں کا قتل عام ہوتا رہے گا اور ساری دنیا امریکہ کے سامنے مجبور ہو کر سرنگوں رہے گی۔یمن نے بے خوفی دکھائی اور میدان میں کود گیا۔اسی طرح متعدد ممالک میدان میں اتر جائیں تو نیٹو کی فوج بھی بے اثر ہو جائے گی،لیکن ہر ملک اپنے مفادات پر نظر رکھتا ہے۔
امریکی ظلم وجبر کا مقابلہ اسی وقت آسان ہو گا جب نیٹو کی طرح ایک دوسرا فوجی اتحاد ہو۔روس،چین وایران ایک نئے فوجی اتحاد کی کوشش میں ہیں۔امید کہ جلد ہی یہ اتحاد قائم ہو جائے اور دنیا کو امریکی سامراجیت سے نجات ملے۔
(3)گرچہ امریکہ اور بہت سے یورپی ممالک کی حکومتیں اسرائیل کے ساتھ ہیں،لیکن امریکہ،یورپی ممالک اور دنیا بھر کے عوام فلسطینی مظلوموں کے ساتھ ہیں اور امریکہ، یورپی ممالک اور دیگر ممالک میں اسرائیل کے خلاف سخت مظاہرے ہو رہے ہیں۔برصغیر میں بہت خاموشی نظر آتی ہے۔ خاموشی توڑیں اور ظلم وجبر کے خلاف آواز بلند کریں۔آواز کی طاقت بھی بہت بڑی طاقت ہے۔

کتبہ:- طارق انور مصباحی
جاری کردہ:30:دسمبر 2023
کتبہ:- طارق انور مصباحی
جاری کردہ:30:دسمبر 2023