Type Here to Get Search Results !

واہ وا کیا شان و عظمت گیارہویں والے کی ہے شش جہت میں خوب شہرت گیارہویں والےکی ہے


منقبتِ حضور غوث اعظم رضی اللہ عنہ
  •┈┈┈┈•••✦✦•••┈┈┈┈•
واہ وا کیا شان و عظمت گیارہویں والے کی ہے
شش جہت میں خوب شہرت گیارہویں والےکی ہے

سج گئی بزمِ محبت گیارہویں والے کی ہے
اس میں ہونےوالی شرکت گیارہویں والے کی ہے

کہتےہیں جن وبشر شجروحجر شمس و قمر
قلب پر میرے حکومت گیارہویں والے کی ہے

لمسِ پائے ناز سے مردے جلانا آن میں 
یہ بہت ادنیٰ کرامت گیارہویں والے کی ہے 

کون ہیں تقدیر جو تبدیل کر دیں آن میں ؟
فضل رب سےیہ فضیلت گیارہویں والےکی ہے

ہو رہے ہیں داخلِ خلدِ بریں وہ حشر میں
جن کوبھی حاصل ضمانت گیارہویں والے کی ہے

آتشِ دوزخ میں وہ بد بخت ڈالا جائے گا
جس کسی کےدل میں نفرت گیارہویں والےکی ہے

 ہے صدا سنّی کے لب پر گیارہویں کے ماہ میں 
آج میرے گھر پہ دعوت گیارویں والے کی ہے

خوفِ محشر کیوں بشیرِ قادری رکھتے ہو تم 
 جب تمہیں حاصل حمایت گیارہویں والےکی ہے
♦•••••••••••••••••••••••••♦
 سخن آموز
حضرت علامہ مولانا محمد بشیر القادری رضوی گلاب پوری نیپال
 حال مقیم کھنڈوہ ایم پی رابطہ نمبر 9770304521

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area