Type Here to Get Search Results !

نوکری کرنے والوں کا جو روپیہ ہر مہینہ تنخواہ سے کٹ جاتا ہے اور سود کے ساتھ آخر میں ملتا ہے جائز ہے کہ نہیں؟

 (سوال 4465)
نوکری کرنے والوں کا جو روپیہ ہر مہینہ تنخواہ سے کٹ جاتا ہے اور سود کے ساتھ آخر میں ملتا ہے جائز ہے کہ نہیں؟
................................
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ 
پراویڈنٹ فنڈ کا شرعی حکم کیا ہے؟ اور اس پر بھی زکوٰۃ لاگو ہو گی یا نہیں؟
تفصیل سے جواب دے کر ممنون فرمائیں
سائل:- عبداللہ اٹک لاہور پاکستان 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نحمده ونصلي علي رسوله الكريم 
وعلیکم السلام ورحمة الله وبركاته 
الجواب بعونه تعالي عز وجل 

نوکری کرنے والے کا مالک اگر مسلمان ہے یا کمپنی مسلمان کا ہے یا کافر و مسلم کا مشترکہ کمپنی ہے تو جتنی تنخواہ کٹی ہے وہی لینا جائز ہے اس کے ساتھ زیادہ لینا سود ہے جوکہ حرام ہے ۔
اب رہی بات زکات کی تو جو اصل تنخواہ سی کٹی ہوئی رقم ہے اگر زید مالک نصاب ہے تو جب سے مذکورہ رقم کی زکات نہیں دی ہے اب اتنے سالوں کا جوڑ کر زکات نکالنا واجب ہے یعنی جب سے مذکورہ رقم پر زکات فرض ہوئی تھی 
فتاوی فیض الرّسول میں ہے
نوکری کرنے والوں کا جو روپیہ ہر مہینہ تنخواہ سے کٹ جاتا ہے اور سود کے ساتھ آخر میں ملتا ہے جائز ہے کہ نہیں؟
مفتی جلال الدین احمد امجدی رحمت اللہ علیہ فرماتے ہیں 
اگر مسلمان کا نوکر ہے یا ہندو اور مسلمان کی مشترکہ کمپنی کا نوکر ہے تو ماہانہ تنخواہ سے کٹے ہوئے روپیوں کا نفع لینا جائز نہیں ورنہ جائز ہے کہ وہ شرعاً سود نہیں۔
(فتاویٰ فیض الرّسول ج ٣ ص ٣٥١)
حاصل کلام یہ ہے کہ پاکستان میں مسلم حکومتی جاب یا مسلم پراویٹ کمپنی میں اخیر میں جاب چھوڑنے پر تنخواہ سے جو رقم کٹی ہے وہی لینا جائز ہے زائد لینا جائز نہیں ہے اگر حاصل ہوجائے تو بلا نیت ثواب فقرا کو دیدے۔
یاد رہے ہند و نیپال میں زیادتی لینا جائز ہے سوائے مسلم یا مسلم کمپنی کے ۔
والله ورسوله اعلم بالصواب
_________(❤️)_________ 
کتبہ :- فقیہ العصر حضرت علامہ مولانا مفتی محمد مجيب قادری صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی لهان ١٨خادم دارالافتاء البركاتي علماء فاونديشن شرعي سوال و جواب ضلع سرها نيبال
19/092023

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area