Type Here to Get Search Results !

جب غوث اعظم نماز میں رفع الیدین کرتے تھے تو ان کے ماننے والے رفع الیدین کیوں نہیں کرتے؟


(سوال نمبر 4612)
جب غوث اعظم نماز میں رفع الیدین کرتے تھے تو ان کے ماننے والے رفع الیدین کیوں نہیں کرتے؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
السلامُ علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دیں مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارہ میں کہ
رفع الیدین کرنا کیسا ہے؟ مخالفین کا کہنا ہے کہ جن کی تم گیارہویں کھاتے ہو پکاتے ہو ان سے محبت کا اظہار کرتے ہو ان کی تعریفیں کرتے ہو ممبروں پر ان کی شان بیان کرتے ہو وہ رفع الیدین کرتے تھے یہ ان کی بات آپ سنی لوگ کیوں نہیں مانتے 
برائے کرم تفصیلی جواب عنایت فرمائیں۔
سائل:- سید حسن علی نقوی بخاری شاہدرہ لاہور پنجاب پاکستان
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نحمده ونصلي علي رسوله الكريم 
وعلیکم السلام ورحمة الله وبركاته 
الجواب بعونه تعالي عز وجل 

حنفی کے علاوہ دیگر اماموں کے نزدیک رفع الیدین جائز ہے۔
غوث اعظم تقلید میں حنبلی تھے اس لئے رفع الیدین کرتے تھے ۔
 حضور سیدی غوثِ اعظم رضی اللہ عنہ شروع سے ہی حنبلی تھے۔
اعلیٰ حضرت امام اہلسنت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں حضورہمیشہ سے حنبلی تھے اوربعد کو جب عین الشریعۃ الکبرٰی تک پہنچ کرمنصب اجتہاد مطلق حاصل ہوامذہب حنبل کو کمزور ہوتا ہوا دیکھ کر اس کے مطابق فتوٰی دیا کہ حضورمحی الدین اوردین متین کے یہ چاروں ستون ہیں لوگوں کی طرف سے جس ستون میں ضعف آتا دیکھا اس کی تقویت فرمائی۔
(فتاویٰ رضویہ ج 26، ص 433، رضا فاؤنڈیشن لاہور)
اب جو مقلد حنفی ہوں گے وہ نماز میں رفع الیدین نہیں کریں گے۔
چاروں امام برحق ہیں مسائل میں کسی بھی امام کی ہم تقلید کر سکتے ہیں۔ہم تو چاروں ائمہ کو مانتے ہیں تو کیا چاروں ائمہ کی مسائل میں تقلید کریں؟
یہ ممکن نہیں اس لئے کسی ایک کی تقلید واجب ہے ۔
وہابی چاروں مذہبوں سے جدا، تمام مسلمانوں سے الگ انھوں نے ایک راہ نکالی کہ تقلید کو حرام و بدعت کہتے اور ائمۂ دین کو سبّ و شتم سے یاد کرتے ہیں مگر حقیقۃً تقلید سے خالی نہیں ائمۂ دین کی تقلید تو نہیں کرتے مگر شیطانِ لعین کے ضرور مقلّد ہیں یہ لوگ قیاس کے منکِر ہیں اور قیاس کا مطلقاً اِنکار کفر تقلید کے منکر ہیں اور تقلید کا مطلقاً انکار کفر مطلق تقلید فرض ہے اور تقلیدِ شخصی واجب۔
(بہار شریعت ح 1 ص 237 مکتبہ المدینہ)
چاروں ائمّہ میں سے کسی ایک کی تقلید کیوں واجب ہے جب چاروں حق پر ہیں تو چاروں کی تقلید کی اجازت ہونی چاہئے جب چاہیں جس امام کی تقلید کریں؟
بلا شبہ چاروں امام امام ابوحنیفہ، امام مالک ،امام شافعی ، اورامام احمد بن حنبل رَضِیَ اللہُ عَنْھُمْ اَجْمَعِیْن حق پر ہیں لیکن ان میں سے کسی ایک امام کی پیروی اس لئے ضروری ہے کہ اگر ایسا نہ ہو تو ہر شخص اپنے نفس کی پیروی کرے گا اور جب دل چاہے گا جس امام کا مسئلہ آسان اور نفس کی خواہش کے مطابق اسے محسوس ہوگا اس پر عمل کرلے گااور یہ شریعتِ مطہرہ کا مذاق اڑانا ہے کیونکہ بہت سے مسائل ایسے ہیں کہ بعض ائمّہ کے نزدیک حلال اور وہی مسائل بعض ائمّہ کے نزدیک حرام ہیں اور یہ نفس کا پیرو کارصبح ایک امام کی پیروی کرتے ہوئے ایک مسئلہ کو حرام سمجھ کراس لئے عمل نہ کرے گا کہ اس میں اس کے نفس کا مفاد نہیں ہے اور جب شام کو بلکہ اسی لمحے اس میں اپنا مفاد نظر آئے گاتو دوسرے امام کا مذہب اختیار کرتے ہوئے اسی مسئلہ کو اپنے لئے حلال کر لے گا اور اس طرح فقط خواہشِ نفس کی بنیاد پر احکامِ شرعیہ کو کھیل بناکر پامال کرتا پھرے گا اس لئے انسان کو خواہشِ نفس پر عمل کرنے کے بجائے دین وشریعت پر عمل کرنے کیلئے کسی ایک امام مجتہد کا مُقلّد ہونا ضروری ہے ورنہ وہ فلاح وہدایت ہرگز نہ پاسکے گا ۔
اس کو ایک دُنیاوی مثال سے یوں سمجھیں کہ اگر کسی منزل پر پہنچنے کے مختلف راستے ہوں تو منزل پر وہی شخص پہنچے گا جو ان میں سے کسی ایک کو اختیار کرے اور جو کبھی ایک راستہ پر چلے ،کبھی دوسرے راستہ پر ،پھر تیسرے پر پھر چوتھے پر تو ایسا شخص راستہ ہی ناپتا رہ جائے گا کبھی منزل تک نہیں پہنچ سکے گا یہی حال اس شخص کا ہوگا جو کسی ایک امام کی تقلید کا دامن نہ تھام لے بلکہ کسی مسئلہ میں کبھی کسی امام کی پیروی کرے اور کبھی دوسرے کی پھر تیسرے کی پھر چوتھے کی تو وہ منزلِ آخرت جو کہ جنّت ہے اس تک نہیں پہنچ سکے گا بلکہ خواہشِ نفس کی خاطر راستہ ناپتا ہی رہ جائے گا اور راہِ منزل سے گم ہوکر گمراہی و اندھیرے میں جا پڑے گا۔
والله ورسوله اعلم بالصواب
_________(❤️)_________ 
کتبہ :- فقیہ العصر حضرت علامہ مولانا مفتی محمد مجيب قادری صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی لهان ١٨خادم دارالافتاء البركاتي علماء فاونديشن شرعي سوال و جواب ضلع سرها نيبال
04/10/2023

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area