Type Here to Get Search Results !

کیا بزرگان دین قیامت میں اپنے معتقدین و متوسلین کی بخشش کروائیں گے؟

 (سوال نمبر 4412)
کیا بزرگان دین قیامت میں اپنے معتقدین و متوسلین کی بخشش کروائیں گے؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ کیا بزرگوں کی نسبت کے قیامت کے دن بخشش ہوگی۔
برائے کرم تفصیلی جواب عنایت فرمائیں۔
سائلہ:- قراۃلعین شہر اٹک لاہور پاکستان 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نحمده ونصلي علي رسوله الكريم 
وعلیکم السلام ورحمة الله وبركاته 
الجواب بعونه تعالي عز وجل 

جن لوگوں کی نسبت بزرگان دین اولیاء اللہ سے ہوگی ان کی بات مانے ہوں گے ان کی تسلیمات پر عمل کئے ہوں گے ان سب کو اولیاء اللہ بزرگان دین بخشوائیں گے یعنی 
قیامت کے دن اولیاءِ کرام علماء حفاظ حجاج سب شفاعت کریں گے بلکہ ہر وہ شخص کہ جسے دینی منصب عطا کیا گیا اپنے متوسلین و متعلقین کی شفاعت کرے گا سیّدی اعلیٰ حضرت الشاہ امام احمد رضا خان علیہ الرَّحمہ نے یہاں ایک نفیس نکتہ یہ بیان فرمایا کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کے حضورشفاعت کرنے والے نبیِّ مکرَّم، رحمتِ عالَم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ہوں گے اور مخلوق میں شفاعت کرنے والے باقی سب اپنے متعلقین کی شفاعت حضور کی بارگاہ میں پیش کریں گے بہر صورت وہ بھی شفاعت ضرور فرمائیں گے کہ حضور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی بارگاہ میں شفاعت لانا بھی شفاعت ہی ہے اس سے خارج نہیں 
المعتقد المنتقد میں ہے 
ویجب الایمان بانہ یشفع غیرہ ایضا من الانبیاء و الملائکۃ و العلماء و الشھداء و الصٰلحین و کثیر من المومنین وغیرھم من القرآن و الصیام و الکعبۃ وغیرھا مما ورد فی السنۃ۔
اور اس بات پر ایمان بھی واجب ہے کہ حضور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے علاوہ دیگر انبیاء، فرشتے، علماء، شہداء، نیک لوگ اور کثیر مومنین اور ان کے علاوہ قرآن پاک، روزہ، کعبہ، وغیرہا وہ چیزیں کہ جن کی شفاعت کا احادیث میں ذکر ہوا ، وہ تمام بھی شفاعت کریں گی (المعتقد المنتقد، ص 129)
صدرالشریعہ مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرَّحمہ محشر کے حالات بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں اب (یعنی شفاعت کا دروازہ کھلنے کے بعد ) تمام انبیاء اپنی امت کی شفاعت فرمائیں گے، اولیائے کرام، شہدا، علما، حفاظ، حجاج ، بلکہ ہر وہ شخص جس کو کوئی منصبِ دینی عنایت ہوا ، اپنے اپنے متعلقین کی شفاعت کرے گا۔ نابالغ بچے جو مرگئے ہیں، اپنے ماں باپ کی شفاعت کریں گے، یہاں تک کہ علما کے پاس کچھ لوگ آکر عرض کریں گے، ہم نے آپ کے وضو کے لیے فلاں وقت میں پانی بھردیا تھا، کوئی کہے گا :کہ میں نے آپ کو استنجے کے لیے ڈھیلا دیا تھا ،علما ان تک کی شفاعت کریں گے۔
(بہار شریعت،ج1،ص139تا141)
والله ورسوله اعلم بالصواب
_________(❤️)_________ 
کتبہ :- فقیہ العصر حضرت علامہ مولانا مفتی محمد مجيب قادری صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی لهان ١٨خادم دارالافتاء البركاتي علماء فاونديشن شرعي سوال و جواب ضلع سرها نيبال
13/09/2023

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area