شرک جلی شرک خفی کسے کہتے ہیں؟
________(❤️)_________
________(❤️)_________
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ
شرک خفی شرک جلی دونوں کیا ہے اور دونوں میں فرق کیا ہے۔
سائل:- رضوان
________(❤️)_________
شرک خفی شرک جلی دونوں کیا ہے اور دونوں میں فرق کیا ہے۔
سائل:- رضوان
________(❤️)_________
وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ و برکاتہ
الجواب ھو الھادی الی الصواب
شرک جلی یہ ہے، کہ اللہ کے علاوہ کسی اور کو مستحق عبادت یا واجب الوجود سمجھنا
علامہ تفتازانی رحمۃ اللہ علیہ شرح عقائد میں فرماتے ہیں
الاشراک ھو اثبات الشریک فی الالوھیتہ

بمعنی وجوب الوجود کما للمجوس او بمعنی استحقاق العبادتہ کما لعبدہ الاصنام،
ترجمہ : شرک یہ ہے کسی کو الوہیت میں شریک مانا جائے، خواہ کسی کو اللہ کے سوا واجب الوجود مانا جائے جیسا کے مجوس مانتے ہیں، یا کسی کو عبادت کا مستحق مانا جائے جیسا کے بت پرست مانتے ہیں۔
شرک خفی یہ ہے کے اعمال کو لوگوں کو دکھانے نمائش کرانے کے لیۓ اعمال کیا جائے،
نبی کریم صل اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
جس چیز کا مجھے تم پر زیادتی خوف ہے وہ شرک اصغر ہے،
صحابہ کرام نے عرض کی
وما الشرک الاصغر یا رسول اللہ،

یعنی یا رسول اللہ شرک اصغر کیا ہے،ارشاد فرمایا، الریاء یعنی دکھاوا کرنا،
خلاصہ کلام یہ ہے کہ اللہ کے سوا کسی اور کو واجب الوجود ماننا یا اسکو عبادت کا مستحق جاننا یہ شرک جلی کہلاتا ہے،
دکھاوا اور نمائش کے لیے اعمال کرنا یہ شرک خفی کہلاتا ہے۔
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب

کتبہ:- حضرت علامہ مولانا مفتی محمد دانش حنفی

صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی
ہلدوانی نینیتال، 9917420179
ہلدوانی نینیتال، 9917420179