Type Here to Get Search Results !

کیا غوث پاک فرشتوں کے بھی پیر ہیں


کیا غوث پاک فرشتوں کے بھی پیر ہیں
________(❤️)_________
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ 
ہم نے ایک تقریر میں سنا ہے غوث اعظم فرشتوں کے بھی پیر ہیں، اگر یہ صحیح ہے تو اس کا کیا معنی جب کہ پیر راہ راست سے بھٹکے لوگو کو راہ دکھاتا ہے اور فرشتے تو ہر دم عبادت کرتے رہتے ہیں، تو کیا فرشتوں کو بھی راہ دکھاتے ہیں غوث اعظم
________(❤️)_________
و علیکم السلام و رحمۃاللہ وبرکاتہ 
الجواب ھو الھادی الی الصواب
جی یہ بات صحیح ہے غوث اعظم انسانوں جنوں کے ساتھ ساتھ فرشتوں کے بھی پیر ہیں، خود غوث اعظم فرماتے ہیں میں فرشتوں کا بھی پیر ہوں،
امام اہلسنت فتاویٰ رضویہ میں فرماتے ہیں
قال رضی الله تعالٰی عنہ وعزّۃ ربّی ان السعداء و الاشقیاء یعرضون علی وان بؤبؤ عینی فی اللوح المحفوظ انا حجۃ الله علیکم جمیعکم انا نائب رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم و وارثہ فی الارض و یقول الانس لھم مشائخ والجن لھم مشائخ و الملٰئکۃ لھم مشائخ وانا شیخ الکل،رضی الله تعالٰی عنہ،و نفعنابہ
حضور سیدنا غوث اعظم رضی الله تعالٰی عنہ نے فرمایا "مجھے عزت پروردگار کی قسم!
بے شك سعید و شقی مجھ پر پیش کئے جاتے ہیں،بیشك میری آنکھ پُتلی لوح،محفوظ میں ہے،میں تم سب پر الله کی حجت ہوں،میں رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کا نائب اور تمام زمین میں ان کا وارث ہوں۔اور فرمایا کرتے:آدمیوں کے پیر ہیں،قوم جن کے پیر ہیں،فرشتوں کے پیر ہیں اور میں ان سب کا پیر ہوں۔"ملا علی قاری اسے نقل کر کے عر ض کرتے ہیں:الله عزوجل کی رضوان حضور پر ہو اور حضور کے برکات سے ہم کو نفع دے۔(فتاویٰ رضویہ جلد 28 صفحہ 396)
غوث اعظم فرشتوں کے پیر ہے کے یہ معنی ہے. کے وہ فرشتوں کے بھی پیارے ہیں. محبوب ہیں، نہ کی یہ کے فرشتے راہ راست سے بھٹکتیں ہیں اور ان کو راہ غوث پاک دکھاتے ہیں۔
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
________(❤️)_________
✍️ کتبہ:- حضرت علامہ مولانا مفتی محمد دانش حنفی
صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی 
ہلدوانی نینیتال : 9917420179

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area