Type Here to Get Search Results !

کیا انسانی آنکھ فرشتے کو دیکھ سکتی ہے؟

 (سوال نمبر 6071)
کیا انسانی آنکھ فرشتے کو دیکھ سکتی ہے؟
_________(❤️)_________
السلام علیکم و رحمتہ االلہ وبرکاتہ 
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع اس مسئلہ کے بارے میں کہ
کچھ دنوں سے آسمان میں کچھ تارو کا ہجوم نظر آ رہا ہے جو ایک سیدھ میں (line) میں چلتے ہیں کچھ لوگوں کا کہنا ہے فرشتوں کا ہجوم ہے؟
سائل:- مشرف رضا خان انڈیا
_________(❤️)_________
نحمده ونشكره و نصلي علي رسوله الأمين الكريم
وعلیکم السلام ورحمة الله وبركاته 
الجواب بعونه تعالي عزوجل 

مذکورہ صورت میں آسمان پر جو دیکھا گیا وہ تارے ہی ہیں چونکہ فرشتوں کو ان کی اصلی صورت میں انسان نہیں دیکھ سکتا۔ یا یہ کہ فرشتے تو نور سے پیدا ہوئے ہیں اور نور نظر نہیں آیا کرتا۔ ہاں انسانی شکل میں انھیں انسان دیکھ سکتا ہے ہمارے رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دفعہ حضرت جبریل کو ان کی اصلی صورت میں دیکھا ہے کہ ایک بازو ان کا مشرق میں ہے تو دوسرا بازو مغرب میں ہے۔
قرآن وحدیث میں یہ بات بار بار ذکر کی گئی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انسانوں کو مٹی سے جنات کو آگ سے اور فرشتوں کو نور سے پیدا کیا ہے
تفسیر ابن کثیر میں ہے 
حضرت عبداللہ بن مسعود فرماتے ہیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت جبرائیل کو ان کی اصلی صورت میں صرف دو دفعہ دیکھا ہے ایک مرتبہ آپ کی خواہش پر جبریل امین اپنی صورت میں آپ کو دکھائی دئیے آسمانوں کے تمام کنارے ان کے جسم سے ڈھک گئے تھے۔ دوبارہ اس وقت جبکہ آپ کو لے کر حضرت جبرائیل اوپر چڑھے تھے۔ یہ مطلب آیت  وَهُوَ بالْاُفُقِ الْاَعْلٰى(52 ۔ النجم ;7) 
والله ورسوله اعلم بالصواب
_________(❤️)_________ 
کتبہ :- فقیہ العصر حضرت علامہ مولانا مفتی محمد مجيب قادری صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی لهان ١٨خادم دارالافتاء البركاتي علماء فاونديشن شرعي سوال و جواب ضلع سرها نيبال
04/08/2023

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area