Type Here to Get Search Results !

اسلام میں خنزیر کا گوشت کھانا کیوں حرام ہے ؟

  •┈┈┈┈•••✦﷽✦•••┈┈┈┈•
اسلام میں خنزیر کا گوشت کھانا کیوں حرام ہے ؟
✦•••••••••••••✦❀✦•••••••••••••✦
 السلام علیکم و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ خنزیر کا گوشت کھانا حرام کیوں ہے ؟ اس کی وجہ قرآن و احادیث کی روشنی میں ارشاد فرما دیں ۔
المستفتی:۔ محمد عبد الرحمن
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وعلیکم السلام و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ
الجواب اللھم ھدایۃ الحق الصواب :-
مسلمانوں کے خنزیر نہ کھانے کی اصل وجہ تو اللہ تعالی اور اس کے رسول صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کا حکم ہے یعنی خنزیر نص قطعی سے حرام ہے جیسا کہ اللہ تعالی فرماتا ہے 
" اِنَّمَا حَرَّمَ عَلَیۡکُمُ الۡمَیۡتَة وَ الدَّمَ وَ لَحۡمَ الۡخِنۡزِیۡرِ وَ مَاۤ اُهلَّ بِه لِغَیۡرِ اللّٰه " اھ یعنی اس نے یہی تم پر حرام کئے ہیں مردار اور خون اور سُور کا گوشت اور وہ جانور جو غیر خدان کا نام لے کر ذبح کیا گیا " اھ (پ 2 سورہ بقرہ آیت 173)
اور یہ نجس العین ہے اس لئے قرآن نے اسے رجس کہا جیسا کہ قرآن میں ہے  " او لَحۡمَ خِنۡزِیۡرٍ فَاِنَّه رِجۡسٌ " اھ یعنی یا بد جانور کا گوشت وہ نجاست ہے " اھ 
(پ 8 سورہ انعام آیت 145)
 اسلام ایسی نجس و ناپاک چیز دور رہنے کا حکم کرتا ہے اور اس کو کھانے سے روکنے کی بہت زیادہ سائنسی و میڈیکلی وجوہات ہیں ۔ ان میں سے چند درج ذیل ہیں ( 1 ) یہ بہت ہی غلیظ جانور ہے اور ہر گندی چیز کھا جاتا ہے ۔ یہ اس قدر گندا جانور ہے کہ یہ اپنا پیشاب پیتا اور فضلہ کھاتا ہے اور انسانی فضلہ بھی اس کی مرغوب غذا ہے ۔ جس کی وجہ سے اس کے گوشت جراثیم کا مجموعہ بن جاتا ہے اور ایک سائنسی تحقیق کے مطابق اس کے کھانے انسان کو ستر 70 سے زائد بیماریاں لگ سکتی ہیں ۔ ( 2 ) خنزیر کا گوشت زہریلے مادہ کو اپنے اندر جذب کر لیتا ہے اسی وجہ سے اس کے گوشت و چکنائی میں زہریلے مادے عام جانوروں کی مقابلے 30 گنا زیادہ ہوتے ہیں ۔ گویا یہ گوشت بقیہ عام گوشت سے 30 گنا زیادہ زہریلا toxin ہوتا ہے ۔ اور یہ واحد میمالیا ہے جسے پسینہ نہیں آتا جس کی وجہ سے زہریلے مادے جسم سے خارج ہونے کے بجائے اندر ہی رہ جاتے ہیں اور یہ اس قدر زہریلا ہے کی اس کے اوپر خطرناک زہر کا اثر بھی نہیں ہوتا ہے یہاں تک کہ اگر اسے سانپ ڈس جائے تو بھی اسے کچھ نہیں ہوتا ۔ جس سے آپ اس کے اندر موجود زہر کا اندازہ لگا سکتے ہیں اور اس کے پایوں میں ایک سوراخ ہوتا ہے جس سے باہر کے جراثیم اندر جاتے رہتے ہیں اور یہ مزید زہر آلود ہوجاتا ہے ۔ ( 4 ) اس میں چربی کی مقدار بہت ہوتی ہے جس کی وجہ سے کو لیسٹرول بڑھنے سے دل کی بیماریاں جنم لیتی ہیں ۔ ( 5 ) ایک خنزیر میں تیس 30 طرح کی مختلف بیماریاں ہوتی ہیں اس کا گوشت کھانے سے انسان کو کئی طرح کی خطرناک بیماریاں مثلا ہیضہ ، ٹائی فائیڈ ، اور مثانے کا انفیکشن اور ہارٹ اٹیک وغیرہ لگ سکتی ہے ۔ (6) جدید سائنسی تحقیق میں یہ ثابت ہو گیا ہے کہ ٹیپ ورم نامی کیڑے کی ایک خاص قسم سور سے انسانوں میں منتقل ہوتی ہے اور یہ کیڑا دماغ میں پہنچ کر اسے کھانا شروع کر دیتا ہے ۔ سائنسدانوں نے اس کیڑے کو سور کے ساتھ تعلق کی وجہ سے اس کا نام بھی pork tapeworm یعنی " سور ٹیپ ورم " رکھا ہے ۔ لندن سکول آف ہائی جین اینڈ ٹراپیکل میڈیسن کی ڈاکٹر ہیلنا ہیلبی کہتی ہیں کہ پورک ٹیپ ورم خاص طور پر انسانی دماغ کو نشانہ بناتا ہے۔ خنزیر کا گوشت پوری طرح پکا نہ ہونے کی صورت میں اس کیڑے کے انڈے اس میں موجود رہتے ہیں اور آنتوں میں جاکر اس انڈوں سے کیڑے نکل آتے ہیں جو اعصابی نظام میں شامل ہوکر سیدھے دماغ تک جاتے ہیں ۔ اور یہ کیڑا لاروا کی صورت میں سور کے فضلے میں پایا جاتا ہے ۔ سور کے قریب موجود لوگ فضلے سے براہ راست کیڑے کا شکار بن سکتے ہیں ، اسی لئے اسلام اس جانور کو چھونا بھی ناجائز ہے ۔ جب یہ کیڑا جسم میں داخل ہو جاتا ہے تو کئ طرح کی دماغی بیماریاں جنم لیتی ہیں مثلا دماغی اعصاب کا تناؤ یعنی ٹینشن اور مرگی ، اعضا کا فالج وغیرہ ۔ اگر یہی کیڑا آنکھ میں چلا جائے تو بصارت چلی جاتی ہے اور دل میں جانے کی صورت میں ہارٹ اٹیک ہوجاتا ہے ، یہ ساری وجوہات ماہرین غذا اور انگریز ڈاکٹروں کی تحقیق کا نچوڑ ہے جو مختلف انگلش ویب سائٹس پر موجود ہے ۔ اور اس کے علاوہ سور انتہا درجے کا بے غیرت جانور ہے ۔ جنسی تسکین کے نر و مادہ کی تمیز نہیں رکھتا ہے اسے کھانے والے معاشرے میں یہ خصوصیت بآسانی دیکھی جا سکتی ہے کہ وہاں بے غیرتی و بے حیائی آسمانوں سے بات کرتی ہے ، اب تو وہ اپنی بہنوں اور ماؤں سے بھی سیکس سے گریز نہیں کرتے کیونکہ سائنسی تحقیق ثابت ہے کہ خوراک کا براہ راست اثر جسم پر ہوتا ہے جیسا کھا ئنگے ویسا جسم سے ظاہر ہوگا ۔ 
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 
________(❤️)_________
کتبہ :- حضرت علامہ مولانا مفتی کریم اللہ رضوی
صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی 
خادم التدریس دار العلوم مخدومیہ اوشیورہ 
برج جوگیشوری ممبئی 

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area