Type Here to Get Search Results !

انگلش زبان میں بیان کرنا کیسا ہے؟

 انگلش زبان میں بیان کرنا کیسا ہے؟
________(❤️)_________
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ 
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں ایک صاحب بول رہے ہیں 
میں اسلامی بیان اس وجہ سے نہیں سنوں گا کہ اس میں انگلش ورڈ استعمال کرتے ہیں 
جیسا کہ عبد الحبیب عطاری وہ اپنے بیان میں انگلش استعمال کرتے ہیں۔
ساہل:- مرزا
________(❤️)_________
وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ و برکاتہ 
الجواب ھو الھادی الی الصواب
بیان انگلش میں ہو یا اردو میں یا عربی میں جس زبان میں چاہے کریں 
ساری زبان اللہ کی بنائی ہوئی ہیں ، ہاں جس زبان کو لوگ سمجھتے ہو جانتے ہوں اس زبان میں بیان کیا جاۓ۔ یا پھر خاص بیان ہی ان لوگوں کے لیے ہو جن کو حاضر کیا گیا ہےاور انگلش یا کوئی اور زبان میں بیان ہو اور سن نے والے اس زبان کو جانتے ہوں تو بھی کوئی حرج نہیں، 
خلاصہ کلام یہ ہے کہ کسی بھی زبان میں بیان ہو سکتا ہے لیکن جس زبان کو لوگ جانتے ہو اسی زبان میں وہاں بیان کیا جاۓ،
 بعض اوقات دوران بیان کچھ ورڈ انگلش کے بولے جاتے ہیں 
جس کو عام طور پر سب جانتے بھی ہوتے ہیں ، تو انکو استعمال کرنے میں بھی کوئی حرج نہیں۔
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
________(❤️)_________
کتبہ:- حضرت علامہ مولانا مفتی محمد دانش حنفی
صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی 
ہلدوانی نینیتال:- 9917420179

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area