مسجد کا پیسہ قبرستان میں میں لگانا کیسا ہے؟
:------------------:
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ مسجد کا پیسہ قبرستان میں لگا سکتے ہیں قرآن و حدیث کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں مہربانی ہوگی
سائل:-ارشد رضا قادری بریلوی
:----------------------:
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوھاب
مسجد کی رقم قبرستان میں لگانا جائز نہیں
فقہاء کرام فرماتے ہیں کہ کسی مسجد کی رقم کو دوسری مسجد میں نہیں لگا سکتے کیونکہ جب ایک مسجد کا ملبہ دوسری مسجد میں نہیں لگایا جاسکتا تو رقم کیسے لگا سکتے ہیں۔ معلوم ہوا کہ مسجد کی رقم دوسری مسجد میں لگانا جائز نہیں ہے تو قبرستان میں کس قدر جا ئز ہوگا
جیساکہ حضور مفتی اعظم علامہ مصطفی رضا خان علیہ الرحمة و الرضوان تحریر فرماتے ہیں اس( مسجد)کا ملبہ کڑی تختہ انیٹ پتھر کو دوسری مسجدمیں نہیں لگایا جاسکتا۔
بحوالہ ردالمحتارکے تحریر فرماتے ہیں ان المسجداذاخرب یبقی مسجداابدا
(ردالمحتار جلددوم صفحہ 357)
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب
کتبہ:- حضرت علامہ مولانا مفتی محمد اعجاز الدین رضوی قادری صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی باندوی یوپی۔ رابطہ نمبر 7068057147